?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوا اور رینجرز و پولیس کے جوان شہید ہوئے۔ مریم نوازنے بتایا کہ پورے پنجاب میں 80 ہزار مساجد ہیں اور 70 ہزار مساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ رقم چھوٹی سی ہے لیکن آئمہ کرام کی زندگی میں آسانی پیدا کریگی اور اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے آسان اور شفاف نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ فروری کے آخر سے ہر امام مسجد کا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھولا جائے گا تاکہ حکومت اور آئمہ کرام کے درمیان رابطہ مضبوط ہو۔
انہوں نے واضح کیا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، بلکہ آئمہ کرام کی معاونت بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور عوامی املاک جلائی گئی، گزرگاہیں بند کی گئیں، اور کچھ افراد اس کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، جو معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔
وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام سے کہا کہ وہ حکومت کی آواز عوام تک پہنچائیں اور ملک میں اتحاد و امن قائم رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مظلوم کا انصاف یقینی بنائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت ہوگی۔
ساتھ ہی مریم نواز نے ٹریفک قوانین پر عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور معاشرہ محفوظ رہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف خواتین کا شدید احتجاج، متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 17 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کے خلاف
مارچ
صیہونی حکومت میں خانہ جنگی اور سیاسی بدامنی کا امکان
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:ایک تحقیق کے نتائج صہیونی حکومت میں خانہ جنگی اور سیاسی
مارچ
جاپان نے تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ کیا منظور
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: جاپانی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے ریکارڈ 122.3
دسمبر
مغرب اور ترکی داعش کو یوکرین بھیج رہے ہیں: شامی سفیر
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے خبر رساں
جولائی
نیتن یاہو کے خلاف مقدمات، اسرائیل میں سیاسی و معاشی طاقت کے گٹھ جوڑ کا انکشاف
?️ 17 دسمبر 2025 نیتن یاہو کے خلاف مقدمات، اسرائیل میں سیاسی و معاشی طاقت
دسمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
کیا تل اویو رام اللہ تنظیم کے تابوت پر آخری کیل ٹھونک دے گا؟
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں: 13 اور 3 جنوری کو صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی
جنوری