🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ روز صبح سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ کراچی میں کچھ پمپس پر پیٹرول میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ اندرون ملک پمپس اب تک متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
کیماڑی اور پورٹ قاسم ٹرمینلز سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کچھ رکاوٹ کی اطلاعات تھیں لیکن بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف حصوں کو تیل کی سپلائی کلیئر کرنے میں مدد فراہم کی۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے پہلے ہی وزارت تیل کو آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے پیش نظر تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔
ترجمان آل پاکستان آئل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن (اسلام آباد ریجن) نعمان علی بٹ نے کہا کہ جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ڈیزل اور پیٹرول کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ ہماری شکایات دور کرنے کے لیے ایک یا 2 روز میں اجلاس ہوگا لیکن فی الحال ہڑتال جاری ہے۔
نعمان علی بٹ نے کہا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مال برداری میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت وائٹ آئل پائپ لائن کی ترسیل میں کوٹہ موجودہ 30 فیصد سے بڑھا کر 65 فیصد ہونا ہے، ایسوسی ایشن پرانی گاڑیوں کے ذریعے پیٹرول کی ترسیل کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا قہری جاری
🗓️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر
مارچ
امریکہ نیٹو کو استعمال کر رہا ہے:چین
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے امریکہ اس ملک کو چیلنج کرنے اور
جولائی
سعودی ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ہم جنس پرستی کا فروغ
🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل
دسمبر
پیوٹن پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کا راز/ کیا بلیک سوان نظریے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے؟
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:روس کے صدر کو ایک بار پھر خودکش ڈرون حملے کا
مئی
پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں،سیکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی
🗓️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں
جولائی
افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے
🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد
اکتوبر
کامیڈی کنگ کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کیجانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار
🗓️ 2 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) کامیڈی کنگ اور معروف اداکار عمر شریف کے انتقال
اکتوبر
تل ابیب کے وزیراعظم نے پولیس کو فلسطینیوں کو گولی مارنے کا اختیار دیا
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: لاپیڈ نے یہ الفاظ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے
جولائی