آرٹی فیشل گریویٹی پیدا کرنے والا دیوقامت پہیے نما خلائی اسٹیشن

خلائی اسٹیشن

?️

واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں ایک بہت بڑے پہیے جیسے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن اپنے محور پر چکر لگاتے وقت ساتھ ساتھ  آرٹی فیشل گریویٹی بھی پیدا کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ میلوں پر پھیلے ہوئے دیوقامت پہیوں جیسے خلائی اڈوں کا تصور کم از کم 70 سال سے سائنس فکشن فلموں میں پیش کیا جارہا ہے۔

اس طرح کے تصوراتی خلائی اسٹیشن اپنے محور (axis) کے گرد چکر لگاتے ہیں جس سے ان کے بیرونی کناروں پر مرکز گریز قوت (سینٹری فیوگل فورس) پیدا ہوتی ہے جو اسٹیشن پر موجود ہر چیز کو باہر کی طرف دھکیلتی ہے۔

اس طرح سائنس فکشن فلموں کے خلائی اسٹیشنوں میں، جناتی ٹیوبوں جیسے بیرونی کناروں کے اندر، مصنوعی کششِ ثقل پیدا کی جاتی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں انسانوں والی بستیاں آباد دکھائی جاتی ہیں۔

آربٹل اسمبلی کارپوریشن کا منصوبہ اسی خیال کو حقیقت کا جامہ پہنانے سے متعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس مجوزہ خلائی اسٹیشن کو ’’وائیجر کلاس اسپیس اسٹیشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تعمیر کا آغاز 2025 سے بتدریج کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر مزید دس سے پندرہ سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اسٹیشن کا تعمیراتی سامان خلاء میں پہنچانے کےلیے ’’کم خرچ خلائی پروازوں‘‘ سے استفادہ کیا جائے گا جبکہ اس سامان کو ٹکڑا ٹکڑا کرکے جوڑ کر خلائی اسٹیشن بنانے کا سارا کام خاص طرح کے خودکار روبوٹس انجام دیں گے جنہیں مختصراً ’’اسٹار‘‘ (STAR) کا نام دیا گیا ہے۔

وائیجر کلاس اسپیس اسٹیشن کے پہلے پروٹوٹائپ کا پہیہ ’’صرف‘‘ 200 فٹ چوڑا ہوگا جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جائے گا کہ سطح زمین جیسی مصنوعی کششِ ثقل پیدا کرنے اور مکمل جسامت والا خلائی اسٹیشن کتنا بڑا ہونا چاہیے۔

آربٹل اسمبلی کارپوریشن کا منصوبہ ایک ایسا خلائی اسٹیشن بنانے کا ہے جس میں 400 افراد کی گنجائش ہو اور جہاں رہنے کےلیے مقامات کے علاوہ کھیل کود اور دیگر تفریحات کی جگہیں بھی موجود ہوں۔

سرِدست اس کی لاگت اور ممکنہ تاریخِ تکمیل کے بارے میں صرف اندازے ہی پیش کیے گئے ہیں تاہم ابتدائی فنڈنگ کے مد میں یہ ادارہ اس منصوبے کےلیے دس لاکھ ڈالر ضرور جمع کرچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا اسلام آباد میٹرو اسٹیشن کا دورہ

?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح 7 بجے اسلام

امریکی ٹینکوں کی پہلی کھیپ تائیوان پہنچی

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: تائیوان کی فوج نے امریکہ سے کل 108 M1A2T ٹینک

امریکی مالی امداد سے سوئس یونیورسٹیوں کا وابستہ ہونا ایک چیلنج

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: اس آر ایف سوئس کی ایک رپورٹ کے مطابق، سوئس

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا

?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام

آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیا

?️ 10 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے

ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی

?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش

رئیسی کا دورۂ روس امریکی تخریب کاری کے خلاف ایک اہم قدم ہے: پاکستانی محقق

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے

وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے