نیویارک(سچ خبریں) آپ کو شروع میں ہی ایک کام کی خبر سے مطلع کر دیں کہ جب واٹس ایپ نے اپنی نئی برائیویسی پالیسی پیش کی تھی اور اسے لاگو کرنے کی بات کہی تھی تو اس وقت اس کی جم کر تنقید کی گئی۔ حالاکہ خود اس پالیسی کا واٹس ایپ کو نقصان ہوا وہ یہ صارفین نے اسکا متبادل ایپ تلاش کر اس کی طرف جانا شروع کر دیا اس طرح واٹس ایپ کے صارفین مین کمی آئی۔
واٹس ایپ کی طرف سے پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور ایک نیا ’اِن ایپ بینر‘ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگ ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے تاہم اس اپ ڈیٹ میں بھی شرط وہی ہے کہ آپ کو اس پرائیویسی پالیسی سے ہر حال میں متفق ہونا ہی پڑے گا۔ بصورت دیگر آپ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ 15مئی سے بند ہو جائے گا۔