’2 دہائی کے دوران 3 ارب صارفین‘، فیس بک کو 20 سال مکمل ہوگئے

🗓️

سچ خبریں: فیس بُک کے قیام کو 20 سال مکمل ہوگئے ہیں، آج تک فیس بُک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اس کے ڈیزائن میں بھی ایک درجن سے زائد مرتبہ تبدیلی آچکی ہے۔

2004 میں، جب تیز رفتار انٹرنیٹ عام ہو رہا تھا اور موبائل فون مقبول ہو رہے تھے، مارک زکربرگ اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ان کے کالج کے چند دوستوں نے 4 فروری کو ’دی فیس بک‘ کے نام سے ایک سوشل نیٹ ورک شروع کیا۔

چند سالوں کے اندر یہ پلیٹ فارم دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے طور پر سامنے آگیا اور مقبول ہوتا چلا گیا، آج فیس بُک کو 3 ارب سے زائد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

فیس بک کا نام تعلیمی سال کے آغاز پر یونیورسٹیوں میں تقسیم ہونے والی فزیکل اسٹوڈنٹ ڈائرکٹری کے نام پر رکھا گیا تھا، جسے عام طور پر فیس اور بُک کہا جاتا ہے۔

مارک زکر برگ نے 4 فروری 2004 کو جب یہ سوشل نیٹ ورک شروع کیا تو ابتدائی طور پر اس کا نام ’دی فیس بُک‘ رکھا گیا لیکن 2005 میں اس کے نام سے ’دی‘ (یعنی The) کا لفظ ہٹا دیا گیاجس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر facebook.com یا فیس بُک ڈاٹ کام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فیس بک قیام ہونے کے ایک سال کے اندر ہی پلیٹ فارم کو 10 لاکھ صارفین جوائن کرچکے تھے۔

2006 کے اختتام تک دنیا بھر کے افراد کے لیے فیس بک کو متعارف کرا دیا گیا اور اس کا حصہ بننے کے لیے 13 سال سے زائد عمر کی شرط رکھی گئی۔

2006 میں ہی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے بڑھ کر 2007 میں 5 کروڑ تک پہنچ گئی، جو 2008 کے آخر تک دگنی ہو کر 10 کروڑ ہو گئی۔

2012 میں جس سال فیس بک ایک ارب صارفین تک پہنچ گیا تھا، مارک زکر برگ نے اسے 104 ارب ڈالرز میں فروخت کرنا چاہا۔

29 اکتوبر 2021 کو زکربرگ نے اعلان کیا کہ فیس بک کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ دیا، یاد رہے کہ میٹا کمپنی فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، واٹس ایپ اور دیگر سروسز کی مالک ہے.

تین ارب صارفین کے ساتھ فیس بک دنیا کا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، یہ دنیا کے نصف سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین اور دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔

3 ارب صارفین کے تناظر میں یہ بھارت (1.4 ارب)، چین (1.4 ارب) اور بنگلہ دیش (173 ارب) کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔

جن ممالک کے سب سے زیادہ صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں ان میں بھارت کے 38 کروڑ 56 لاکھ صارفین، امریکا کے 18 کروڑ 86 لاکھ صارفین، انڈونیشیا کے 13 کروڑ 63 لاکھ صارفین، برازیل کے 11 کروڑ 17 لاکھ اور میکسیکو کے 94 کروڑ 8 لاکھ صارفین موجود ہیں۔

آن ریفرینس لائبریری ڈیٹا رپورٹرل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے صارفین میں 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 5.6 فیصد افراد اور 13 سے 17 عمر کے 4.8 فیصد افراد سائن اِن ہیں۔

انسائیڈر انٹیلی جنس کے تجزیہ کار ڈیبرا آہو ولیمسن کا کہنا ہے کہ فیس بک میں نوجوان صارفین آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں۔

فیس بک میں سب سے زیادہ 25 سے 34 سال کی عمر کے لوگ یہ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی پارلیمانی انتخابات میں شرکت، عوامی اعتماد کی بحالی

🗓️ 12 اکتوبر 2021  سچ خبریں: حالیہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے قطع نظرجو

جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد انتخابی عمل کا حصہ نہیں

🗓️ 17 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جماعت

صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ مستعفی

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ تلگن زوئی

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

امریکہ اور مغربی ایشیا؛ ٹرمپ مشکل کا حصہ ہیں، حل نہیں

🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ٹروتھ سوشل

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان

🗓️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مالیاتی شعبے کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا

چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے:چینی وزیرخارجہ

🗓️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کو چار ارب

اپنا منہ بند کرو!:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کا جنوبی کوریا کے صدر سے خطاب

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر کے یہ کہنے کے بعد کہ ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے