?️
نیویارک: (سچ خبریں) امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک حیرت انگیز کامیابی حاصل کی ہے، مکھی کے سائز کا روبوٹک کیڑا، جو مستقبل میں زرعی شعبے میں پھولوں کی پولی نیشن کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔
یہ ایجاد اس وقت سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ایم آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک انتہائی ہلکا پھلکا اور چُست روبوٹ تیار کیا ہے جو وزن میں کاغذ کے کلپ سے بھی کم ہے لیکن پرواز کے دوران انتہائی مستحکم اور تیز ہے، یہ روبوٹ ہوا میں تقریباً 1000 سیکنڈ تک ہور کر سکتا ہے، جو اس سے قبل تیار کردہ ماڈلز سے 100 گنا زیادہ ہے، اس کی پرواز اتنی مؤثر ہے کہ یہ ڈبل فلِپ جیسی مشکل اکروباتک حرکتیں بھی کر سکتا ہے۔
محققین نے اس روبوٹ کے پروں کو ہلکا اور مضبوط بنانے کیلئے سوفٹ ایکچیویٹرز اور جدید ہِنج ڈیزائن استعمال کئے ہیں، جس کی بدولت پرزوں پر مکینیکل دباؤ کم ہوتا ہے اور پرواز زیادہ پائیدار ہوجاتی ہے۔
اس روبوٹ میں چھوٹے سینسرز اور بیٹری نصب کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے تاکہ یہ مستقبل میں مکمل طور پر خودمختار بن سکے۔
سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ روبوٹک کیڑے مصنوعی پولی نیشن کیلئے خاص طور پر اندرونی زرعی نظام جیسے ورٹیکل فارمنگ میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں، اگر یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر اپنائی گئی تو زرعی پیداوار میں اضافہ اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔
تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ روبوٹک حل قدرتی شہد کی مکھیوں کا مکمل متبادل نہیں ہو سکتے، اس میں معاشی لاگت، ماحولیاتی اثرات اور حیاتیاتی تنوع کے مزید نقصان جیسے خدشات شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے
فروری
ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ
?️ 22 اکتوبر 2025ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ
اکتوبر
حماس کب جنگ بندی قبول کرے گی؟
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر غزہ
جون
جنگ بندی کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کے لیے صیہونیوں کی نئی چال
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے سائے میں غزہ کی جنگ بندی
مارچ
شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی کی کوششیں
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ترکی
جنوری
متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے
اپریل
اگر وہ ہمیں دھمکیاں دیں گے تو ہم بھی انہیں دھمکیاں دیں گے
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ
فروری
شہادت سنوار کا بہترین انعام تھا
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کی
اکتوبر