یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز میں پاکستانی کتنے ہیں؟

🗓️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ بڑے یعنی زیادہ فالوورز رکھنے والے 10 چینلز میں تین بھارتی جب کہ زیادہ تر امریکی چینل شامل ہیں۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ سبسکرائبرز کے حوالے سے سب سے بڑا چینل بھارت کا ہے جو کہ میوزک لیبل کمپنی ٹی سیریز کا ہے۔جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 25 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

بدقسمتی سے 10 سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینلز میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔

دسویں نمبر پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے، جس کے فالوورز کی تعداد 9 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

نویں نمبر پر بھارتی میوزک لیبل زی میوزک، آٹھویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بھائیوں ولاد اینڈ نکی کا چینل ہے۔

ساتویں نمبر پر روسی نژاد امریکی بچی ناستیا کا چینل لائیک ناستیا، چھٹے نمبر پر سویڈش یوٹیوب پیوڈی پائی کا چینل ہے۔

پانچویں نمبر پر یوکرینین نژاد امریکی بچوں کا کڈز ڈیانا شو، چوتھے نمبر پر بھارتی ٹیلی وژن سونی انٹرٹینمنٹ کا چینل ہے۔

تیسرے نمبر پر بچوں کے لیے مواد تخلیق کرنے والی کمپنی کوکومیلین اور دوسرے نمبر پر امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 23 کروڑ 20 لاکھ ہے۔

سبسکرائبرز کے حوالے سے پہلے نمبر پر بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز کا چینل ہے، جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 25 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی فون 14سے متعلق شائقین کے لئے اہم خبر

🗓️ 29 ستمبر 2021برلن(سچ خبریں) آئی فون14سے متعلق موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش

نیپرا کا کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 89 پیسے سستی کرنے کا اعلان

🗓️ 14 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے لیے اگست کے ماہانہ فیول

پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایات ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

🗓️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب

امریکی اپنی حرکت سے باز نہیں آنے والے

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی فوج حسکہ اور دیر الزور صوبوں کے آئل فیلڈز سے

کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل کیا گیا

🗓️ 29 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کابینہ میں 3 نئے وزیروں کو شامل

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل

🗓️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی  کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب

مزاحمتی تحریک کے ہتھیار کیا کر رہے ہیں اور صیہونیوں کی حالت زار؛ سید حسن نصراللہ کی زبانی

🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، سید حسن نصر اللہ نے کہا

ڈنمارک میں غزہ کی حمایت میں وسیع عوامی مظاہرے

🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک کے دارالحکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے