یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ

?️

سچ خبریں: یوٹیوب نے کہا ہے کہ جلد ہی اپنے صارفین کو یہ درخواست کرنے کی اجازت دی جائے گی کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائے گئے جعل سازوں کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے اور ساتھ ہی مصدقہ نظر آنے والا مواد نمایاں کرنے والی ویڈیوز پر بھی لیبل درکار ہوگا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار ویڈیو مواد سے متعلق بنائے گئے نئے قوانین کا اطلاق آنے والے مہینوں میں ہوگا کیونکہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے فراڈ، غلط معلومات یا فحش نگاری میں لوگوں کی جعلی تصویر کشی کا اندیشہ بڑھتا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے پروڈکٹ منیجمنٹ کے وائس صدور ایمیلی موکسلے اور جینیفر فلنری نے ایک بلاگ میں کہا کہ ہم اے آئی اور دیگر مصنوعی یا ہیر پھیر سے بنایا گیا مواد ہٹانے کی درخواست ممکن بنائیں گے جو کسی قابل شناخت فرد بشمول اس کے چہرے یا آواز کی نقل کرتا ہے۔

ان درخواستوں کو جانچتے ہوئے یوٹیوب اس بات پر غور کرے گا کہ کیا ویڈیوز مزاحیہ ہیں اور کیا اس میں دکھائے گئے حقیقی لوگوں کی شناخت ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ تخلیق کاروں کو یہ واضح کرنے کا پابند کیا جائے گاکہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ ویڈیو کب بنائی گئی تاکہ ناظرین کو لیبل کے ساتھ آگاہ کیا جا سکے۔

ایمیلی موکسلے اور جینیفر فلنری نے کہا کہ ایک ایسی ویڈیو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیو ہوسکتی ہے، جس میں حقیقی طرز پر ایسے ایونٹ دکھائے گئے ہوں جو منعقد ہی نہیں ہوا یا کوئی ایسا مواد ہو سکتا ہے جو کسی کو کچھ بولتے یا کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہو جو انہوں نے کیا ہی نہ ہو۔

پلیٹ فارم کے مطابق یہ بالخصوص ان کیسز کے لیے ضروری ہے جس کا مواد حساس موضوعات جیسے انتخابات، جاری تنازعات، صحت عامہ کا بحران یا سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے ہو، قوانین کی خلاف ورزی کر کے ویڈیو بنانے والوں کا مواد یوٹیوب سے ہٹایا جا سکتا ہے یا اشتہار کی آمدنی شیئر کرنے والے اس کے پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جا سکتا ہے۔

ایمیلی موکسلے اور جینیفر فلنری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے میوزک پارٹنرز کے لیے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ موسیقی کا مواد ہٹانے کی درخواست بھی متعارف کروا رہے ہیں جو کسی فنکار کے منفرد گانے یا ریپنگ آواز کی نقل کرتا ہے۔

میٹا نے گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ پر کہیں کہا تھا کہ اشتہار لگانے والوں کو جلد ہی اپنے پلیٹ فارم پر ظاہر کرنا پڑے گا کہ کب ان کے سیاسی اشتہارات میں تصویر یا آڈیو بنانے یا تبدیل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت یا کسی دوسرے سوفٹ ویئر کا استعمال کیا گیا۔

میٹا نے کہا کہ اس شرط کا نفاذ عالمی سطح پر اگلے سال کے آغاز سے فیس بک اور انسٹاگرام پر ہو جائے گا۔

میٹا کے مطابق اشتہار لگانے والوں کو یہ بھی ظاہر کرنا پڑے گا کہ مکمل طور پر جعلی ویڈیو بنانے لیکن وہ حقیقی طرز پر افراد یا واقعات کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کب کیا گیا۔

کمپنی نے کہا کہ میٹا اشتہارات میں نوٹس شامل کرے گا تاکہ ناظرین کو معلوم ہو سکے کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں یا سن رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے چیف لیگل افسر بریڈ اسمتھ اور کارپوریٹ نائب صدر ٹریسا ہٹسن، جن کی کمپنی ٹریل بلیزنگ جنریٹو اے آئی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی چلاتی ہے، کی جانب سے حالیہ بلاگ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2024 میں دنیا متعدد آمرانہ ریاستوں کو انتخابی عمل میں مداخلت کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ روایتی تکنیک کو دیگر نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ جوڑ کر انتخابی نظام کی سالمیت خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

معروف سیاست دان خاتون بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہوگیا

?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) معروف سیاستدان خاتون  اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی

پیوٹن اور بن سلمان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر اور سعودی

غزہ کے بچوں کے لیے گارڈیولا کی حمایت پر صیہونیوں کا غصہ اور تشویش

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

صیہونی ٹیم کی حمایت میں اماراتی چینل کا غیر پیشہ ورانہ اقدام

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اماراتی چینل اسکائی نیوز نے آمستردام میں صیہونی ٹیم کے حامیوں

کورونا کا قہر جاری، این سی او سی کا ایک اور اہم فیصلہ

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا کا قہر جاری ہے ، این سی

فیلڈ مارشل کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

?️ 25 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

"اقصیٰ طوفان”؛ صہیونیوں کی ذلت سے لے کر ناقابل تسخیر فوج کے افسانے کی شکست تک

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیل نے کئی دہائیوں سے اپنے لیے فوجی برتری، انٹیلی

نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر شیئر کردیں

?️ 4 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تقریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے