?️
کیلی فورنیا(سچ خبریں) یوٹیوب نے صارفین کے لئے ایک نئی سہولت فراہم کر دی۔یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف جی میل اکاؤنٹ کی تصویر تبدیل کیے بغیر یوٹیوب اکاؤنٹ پر تصویر تبدیل کرسکتا ہے۔ اس نئے فیچر سے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
یوٹیوب صارفین کی شکایت تھی کہ انہیں اپنے چینل یا اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ میں جاکر تبدیلی کرنا پڑتی ہے، جو بہت مشکل اور کٹھن مرحلہ ہے۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے صارف کو ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وہ نقصان یہ ہے کہ جب کوئی ویریفائیڈ چینل رکھنے والا شخص اپنے نام اور پروفائل تصویر تبدیل کرے گا تو اُس سے بلیو ٹک واپس لے لیا جائے گا، یعنی ویریفائیڈ کی علامت والا ٹک ختم ہوجائے گا۔ایسی صورت میں صارف کو دوبارہ یوٹیوب انتظامیہ کو ای میل بھیج کر چینل ویری فکیشن کی درخواست دینا ہوگی، طریقہ کار کے تحت کمپنی مقررہ ایام کے بعد چینل کو ویری فائیڈ کردے گی۔
اس نئے فیچر سے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ڈیسک ٹاپ صارفین براؤزر پر یوٹیوب کھولنے کے بعد اکاؤنٹ لاگ ان کر کے یوٹیوب اسٹوڈیو کھولنا ہوگا، جس کے بعد الٹے ہاتھ پر موجود کسٹامائزیشن پر کلک کر کے، بیسک انفو پر کلک کرنا ہوگا۔
بنیادی معلومات کو ایڈٹ کرنے کے لیے پینسل کے آئیکون پر کلک کرنے کے بعد صارف نام اور پروفائل پکچر تبدیل کرسکے گا، جس کے بعد اُسے پبلش کا بٹن دبانا ہوگا، یوں پروفائل پکچر اور نام تبدیل ہوجائے گا۔اپنے موبائل پر یو ٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں، سیدھے ہاتھ پر موجود پروفائل تصویر پر کلک کرنے کے بعد اکاؤنٹ کے ٹیب پر کلک کریں، بعد ازاں ایڈیٹ چینل پر کلک کر کے پروفائل پکچر اور نام تبدیل کر کے Save کا بٹن دبا دیں۔


مشہور خبریں۔
گلگت بلتستان کابینہ کا علی سد پارہ کے لواحقین کو 30 لاکھ روپیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 23 فروری 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کابینہ نے موسم سرما میں کے-2 کی
فروری
یمن میں غذائی عدم تحفظ دنیا کا سب سے بدترین قحط ہے: اقوام متحدہ
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد
فروری
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے
فروری
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل
تل ابیب کی کارروائی اسرائیلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا: مزاحمت
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج شمالی تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب
اکتوبر
کشمیریوں کے خلاف بھارتی جنگی جرائم اقوام متحدہ کو کیوں نہیں دکھائی دیتے؟ کشمیریوں کا سوال
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
اکتوبر
شہباز شریف کا قطر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو ٹیلی فون
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر
جولائی
بائیڈن میں ڈیمنشیا کی علامات
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے 81 سالہ جو بائیڈن کی
جون