?️
سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ نہ بنانے کے انتباہات کے باوجود یورپی یونین نے گوگل کو اپنی اشتہاری خدمات کی حمایت کرنے پر 2.95 ارب یورو (3.47 ارب ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے یورپی کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا، جس نے امریکی فرم پر 27 ممالک کے بلاک میں مسابقت کو ختم کرنے کا الزام لگایا ہے۔
یورپی یونین کی اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا نے کہا کہ ’گوگل نے ایڈٹیک میں اپنی غالب پوزیشن کا غلط استعمال کیا، پبلشرز، مشتہرین اور صارفین کو نقصان پہنچایا، یہ رویہ یورپی یونین اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت غیر قانونی ہے‘۔
ٹرمپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ ڈیجیٹل مارکیٹ اور پولیسی کے حوالے سے مواد پر اپنے قوانین کے لیے یورپ کے پیچھے جائیں گے، جس سے امریکا میں مقیم ٹیک کمپنیاں متاثر ہوتی ہیں۔
رواں ہفتے کے اوائل میں اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا نے جرمانے پر توقف کیا تھا، جو بظاہر امریکی جوابی کارروائی کے خوف سے کیا گیا تھا۔
یورپی یونین اب بھی انتظار کر رہی ہے کہ امریکا جولائی میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت کاروں پر ٹیرف کم کرنے کے وعدے کو پورا کرے گا۔
برسلز نے گوگل کو حکم دیا کہ وہ اپنے ’خود پسندی کے طرز عمل‘ کو ختم کرے اور اپنے مفادات کے موروثی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
ٹریسا ریبیرا نے کہا کہ ’گوگل کے پاس کمیشن کو مطلع کرنے کے لیے 60 دن ہیں کہ وہ ایسا کرنے کا کیسے ارادہ رکھتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ایسا لگتا ہے کہ گوگل کے لیے اپنے مفادات کے ٹکراؤ کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کا واحد طریقہ ساختی ہے، جیسا کہ اپنے ایڈ ٹیک کے کاروبار کا کچھ حصہ بیچنا۔
گوگل نے کہا کہ کمیشن کا فیصلہ ’غلط‘ ہے اور وہ اپیل کریں گے۔
فرم کے عالمی سربراہ برائے ریگولیٹری امور لی-این ملہولینڈ نے کہا کہ ’یہ ایک بلاجواز جرمانہ ہے اور ایسی تبدیلیاں ہزاروں یورپی کاروباروں کو نقصان پہنچائیں گے اور ان کے لیے پیسہ کمانا مشکل ہو جائے گا۔
مزید کہنا تھا کہ ’اشتہاری سروسز کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے خدمات فراہم کرنے میں کوئی چیز غیر مسابقتی نہیں ہے، اور ہماری خدمات کے لیے پہلے سے زیادہ متبادل موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور
مئی
برطانوی ماہرین تعلیم کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی طلباء اور ماہرین تعلیم نے غزہ کے مظلوم عوام
دسمبر
یوکرین کو 275 ملین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی حمایت کے
اکتوبر
اقوام متحدہ میں حملہ آور ٹرمپ کا مخالف ہے یا دیوانہ؟
?️ 27 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں حملہ آور ٹرمپ کا مخالف ہے یا دیوانہ؟ رپورٹ
ستمبر
ٹیکس چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
ٹرمپ نے چین کے ساتھ کیا کیا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
اپریل
کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے
جولائی