ہیکرگروپ کی معلومات دینے پر 10ملین ڈالرانعام کا اعلان

🗓️

نیویارک : (سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی "بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور رینسم ویئر گروپ(ہیکر گروپ) کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10ملین ڈالرانعام کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے "بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور رینسم ویئر گروپ کے بارے میں معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔

رینسم ویئر گروپ نے امریکہ کے یونائیٹڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کیا اور پورے ملک میں انشورنس کی ادائیگیوں میں خلل ڈالا۔

امریکہ کے یونائیٹڈ ہیلتھ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے 14 بلین ڈالر سے زیادہ کے طبی دعوؤں کے بیک لاگ کو پورا کرنا شروع کر دیا ہے، اس سائبر حملے کی وجہ سے فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا۔

یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کا ٹیکنالوجی یونٹ انشورنس کمپنیوں سے میڈیکل کمپنیوں کو ادائیگیوں کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور بعض صورتوں میں سائبر حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ مریضوں اور ڈاکٹروں کو طبی خدمات کی ادائیگی پر مجبور کرتی ہے۔

اس حملے نے 30 ملین سے زیادہ غریب اور غیر بیمہ مریضوں کی خدمت کرنے والے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر شدید اثر ڈالا۔

ہیکرز نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ کمپنی نے اپنے سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش میں 22 ملین ڈالر تاوان ادا کیا ہے، تاہم اس نے نہیں بتایا کہ رقم وصول کرنے کے بعد کمپنی کی خدمات بحال کی ہیں یا نہیں۔

واضح رہے ہیک کے فوراً بعد گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک جعلی بیان ڈالا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکام اس کی سرگرمیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر

🗓️ 31 جنوری 2021نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر اسلام آباد(سچ

گزشتہ دو ہفتوں میں کتنے شامی بے گھر ہو چکے ہیں؟اقوام متحدہ کی رپورٹ

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے

شہباز گل نے  پرویز رشید کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا

🗓️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز

جرمنی میں 15 ہزار سے زائد مالس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:    انرجی کیریئرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

🗓️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے

ہائیکورٹ ججز کے الزامات: انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری، جسٹس(ر) تصدق جیلانی سربراہ مقرر

🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہائیکورٹ ججوں کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانےکی

وائٹ ہاؤس سائبر حملوں سے پریشان

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سائبر سیکیورٹی کے ایک سینئر عہدہ دار نے

صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال

🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی ادب میں سماجی معاہدہ معاشرے کی اصل ہے اور بنیادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے