گیٹ وے فاؤنڈیشن کیجانب سے خلا میں پہلا ہوٹل کھولنے کا اعلان

گیٹ وے فاؤنڈیشن کیجانب سے خلا میں پہلا ہوٹل کھولنے کا اعلان

?️

نیویارک( سچ خبریں) گیٹ وے فاؤنڈیشن نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کے مطابق 2027 میں خلائی ہوٹل کا افتتاح کیا جائے گا۔  حال ہی میں دنیا کی چند معروف ارب پتی شخصیات کے خلائی سیاحت میں قدم رکھنے کے بعد اب لگتا ہے کہ سائنس فکشن حقیقت کا روپ دھار لے گا اور جلد ہی خلائی سیاحت عام ہوجائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیٹ وے فاؤنڈیشن نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، ادارے کے منصوبے کے مطابق وہ 2027 میں خلائی ہوٹل کا افتتاح کریں گے۔نیشنل جیوگرافک کے مطابق اس ہوٹل میں تین روزہ قیام پر تقریباً 5 ہزار ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

یہ خلائی ہوٹل مصنوعی کشش ثقل کا حامل ہوگا اس میں 500 افراد کے رہنے کی جگہ مختص کی جائے گی، علاوہ ازیں ہوٹل میں جم، ریسٹورینٹ اور وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو زمین کے کسی بھی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق وویاجر اسٹیشن میں ٹیکنالوجی خلائی ہوگی اور عیش و آرام زمین جیسا ہوگا، اس سے سیاحوں کو وہ تجربہ حاصل ہوگا، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

رپورٹ کے مطابق اس اسٹیشن کا ڈھانچہ دو دائروں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے، بیرونی دائرہ دراصل اسٹیشن کی بنیاد ہوگا جس میں رہائش کے ماڈیولز، سولر پینلز، ریڈی ایٹرز اور ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کی اسمبلی ہوگی۔دوسرا دائرہ رہائش کے لیے پریشرائزڈ، باہم منسلک اور بڑے ماڈیولز کے سلسلے پر مشتمل ہوگا۔ اس میں جم، باورچی خانے، ریسٹورینٹ کے علاوہ ملازم کی بھی سہولت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں صیہونی جارحیت؛ 200 سے زائد بچوں کی شہادت

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق

بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ

?️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر

ایسی فوج جو صحافیوں پر بھی براہ راست گولی چلاتی ہے

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ 22 سالوں میں صرف مغربی کنارے میں کم از

غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے سابق سیاسی مشیر

اسپین میں صدی کیا سب سے بڑا حادثہ، تقریباً 160 افراد ہلاک

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسپین میں تباہ کن سیلاب کے نتائج میں جرمن اشاعت

وزیراعظم ہاؤس سےمبینہ آڈیو لیک کو عمران خان نے شرمناک قرار دے دیا

?️ 25 ستمبر 2022کرک: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران

اسد عمر کی جانب سے عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید، پی ٹی آئی برہم

?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رہنما اسد

عربوں کا اصلی دشمن کون ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے نے تاکید کی کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے