?️
سچ خبریں: گیمنگ کے لیے بہترین فونز میں شمار کیے جانے والے چینی موبائل کمپنی ’نوبیا‘ کے نیو 2 فون کو دیگر ممالک کے بعد اب پاکستان میں کم قیمت پر پیش کردیا گیا۔
نوبیا کے برانڈ ’زیڈ ٹی ای‘ کے نیو 2 فائیو جی کو پاکستان میں تقریباً 10 ہزار روپے کم کرکے پیش کردیا گیا۔
نوبیا نیو 2 کو طاقتور کارکردگی کی وجہ سے گیمرز کافی پسند کر رہے ہیں جب کہ اس کے دیگر چند فیچرز بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
کمپنی نے فون کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل یونیسوک 820 ٹی کی چپ میں پیش کیا ہے جو کہ فون کو غیر معمولی اسپیڈ فراہم سمیت توانائی کی بچت میں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔
ڈوئل سم سپورٹ اور اسمارٹ نیٹ ورک سوئچنگ کے ساتھ پیش کیے گئے موبائل سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث فون کی ڈاؤن لوڈنگ اور اپلوڈنگ اسپیڈ عام فونز کے مقابلے زیادہ ہے۔
فون کو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ فون کی اسٹوریج ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے، جس کے باعث کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو استعمال کرتے وقت ایپس، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔
نوبیا نیو 2 میں گیمنگ فیچرز کو بھی جدید کردیا گیا ہے جب کہ فون کے آڈیو سسٹم کو بھی اپگریڈ کرکے الٹرا ایکس ڈی ٹی ایس کردیا گیا ہے، جس سے میوزک اور گیمنگ کے وقت آڈیو کا مزہ دگنا ہوجاتا ہے۔
فون کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل ہے اور کیمرا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
فون کو طاقتور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 22 واٹ کے فاسٹ چارجر میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 6-6 انچ اسکرین دی گئی ہے۔
نوبیا نیو 2 کی ابتدائی قیمت 54 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی تھی لیکن اب اسے پاکستان میں 44 ہزار روپے کی قیمت پر پیش کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
کوئی بھی جبری گمشدگیوں کا دفاع یا وکالت نہیں کر سکتا، نگران وزیراعظم
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لاپتہ بلوچ طلبہ کی
فروری
مہنگائی کے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
دسمبر
انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر کاری ضرب قرار دیدی
?️ 22 اکتوبر 2024جنیوا (سچ خبریں) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ
اکتوبر
صیہونیوں کی نظر میں ٹرمپ کے وعدوں کا اعتبار
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اسرائیلی
فروری
شہباز گل نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرادیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
نومبر
فواد چوہدری نے افغانستان کی صورتحال کو پاکستان کے لیے تشویشناک قرار دیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افغان کی
اگست
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے
مئی
قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ رہنے کا انکشاف
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے کم از کم 24 حلقوں میں
فروری