?️
سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔
یہ فیچرز یکم مارچ سے صارفین کو دستیاب ہیں اور ان سے کروم استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوگا۔
کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین جب کروم پر کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو گوگل سرچ میں انہیں بتایا جائے گا کہ دیگر افراد اس حوالے سے مزید کیا سرچ کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ ڈیون پارٹ 2 سرچ کریں تو دائیں جانب نظر آئے گا کہ لوگ اس فلم کے بارے میں مزید کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کو دستیاب ہوگا۔
گوگل نے بتایا کہ ایک اور فیچر تصویری سرچ کے حوالے سے کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت سرچ رزلٹس میں زیادہ تصویری سرچ سجیشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔
کروم میں متعارف کرائے جانے والا تیسرا فیچر صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا۔
اس فیچر کے تحت خراب انٹرنیٹ رفتار پر بھی یہ براؤزر موبائل ڈیوائسز پر درست طریقے سے کام کر سکے گا۔
امیج سرچنگ اور انٹرنیٹ سے متعلق فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر گوگل کروم استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
اردن کا امریکہ اور یورپ کو مسجد الاقصی کے بارے میں پیغام
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور متعدد یورپی ممالک
اکتوبر
مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں
جون
حماس اسرائیل مخالف حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے:صہیونی افسر
?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی افسر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
ستمبر
اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے
فروری
توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کی سزا کےخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 22 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس
اگست
لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار
?️ 2 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے
نومبر
امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے
مارچ
امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
جون