?️
سچ خبریں: (سچ خبریں) گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول نینو بنانا اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف انداز میں ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر پرپلیگزیٹی نامی اے آئی کمپنی کے واٹس ایپ بوٹ کے ذریعے دستیاب ہے۔
نینو بنانا گوگل کے اے آئی ماڈل جیمینائی 2.5 فلیش امیج کا حصہ ہے، جو صارفین کو اپنی تصاویر کو 3ڈی مجسموں، اینیمی یا فلمی کرداروں میں تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
یہ فیچر خاص طور پر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے، جہاں لوگ اپنی تصاویر کو منفرد اسٹائلز میں بدل کر شیئر کر رہے ہیں۔
صارفین واٹس ایپ پر نینو بنانا استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے پرپلیگزیٹی واٹس ایپ بوٹ سے رابطہ کریں، اپنی تصویر اپ لوڈ کریں، اے آئی سے مطلوبہ اسٹائل میں ایڈٹ کروائیں اور چند سیکنڈز میں ایڈٹ شدہ تصویر حاصل کریں۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹول سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے نئی تخلیقی راہیں کھول رہا ہے اور انہیں اپنی صلاحیتیں منفرد انداز میں دکھانے کا موقع دے رہا ہے۔
تاہم، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ صارفین اپنی ذاتی تصاویر اور معلومات کو غیر محفوظ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ گوگل اے آئی ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے صارفین کے مواد کا استعمال کر سکتا ہے، اس لیے پرائیویسی سیٹنگز کو چیک کرنا ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی انسانی حقوق
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ
اگست
ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی
اگست
ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے
اگست
پی ٹی آئی کی پنجاب کے انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن
مارچ
اسرائیلی فوج کی غزہ میں نئی حکمت عملی کیا ہے ؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ماضی کے مقابلے میں مختلف جنگی انداز اپنایا
دسمبر
عمران خان کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں:نواز شریف
?️ 17 جنوری 2021عمران خان کے مجرم ہونے میں کوئی شک نہیں:نواز شریف اسلام آباد
جنوری
چاغی میں جاسوسی ڈرون طیارہ پکڑا گیا
?️ 21 نومبر 2021چاغی (سچ خبریں) ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ڈرون طیارہ نوکنڈی کے
نومبر
آج کربلا کی تاریخ کہاں دہرائی جارہی ہے؟مریم نواز کی زبانی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی