?️
سچ خبریں: کافی عرصے سے متعدد افراد کا خیال ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال دماغی کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اب ڈبلیو ایچ او کے زیر تحت ہونے والی ایک تحقیق میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق موبائل فونز سے دماغی کینسر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
اس حوالے سے ہونے والی درجنوں تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرکے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ وائرلیس ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ سے دماغی کینسر کے کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔
جرنل انوائرمنٹ انٹرنیشنل میں شائع تحقیق کے مطابق برسوں تک موبائل فونز پر بہت زیادہ کالز کرنے والے افراد میں بھی کینسر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
اس تحقیق میں 1994 سے 2022 کے دوران ہونے والی 63 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق کے دوران ریڈیو فریکوئنسی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا جن کا استعمال موبائل فون کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن اور دیگر ڈیوائسز میں کیا جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ ایسے شواہد سامنے نہیں آسکے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ موبائل فونز کا استعمال دماغی کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
تحقیق کے دوران کینسر کی ایسی متعدد اقسام کا جائزہ لیا گیا تھا جو بچوں اور بڑوں کے دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ موبائل فونز، ٹرانسمیٹرز اور بیس اسٹیشنز دماغ سے ہٹ کر دیگر اعضا میں کینسر کا خطرہ تو نہیں بڑھاتے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے یقین دہانی ہوتی ہے کہ موبائل فونز سے بہت کم سطح کی ریڈیو لہریں خارج ہوتی ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں جن سے موبائل فونز کے استعمال اور دماغی کینسر کے درمیان تعلق ثابت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج پرانی تحقیقی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ موبائل فونز کے استعمال سے کینسر کا خطرہ نہیں بڑھتا۔
البتہ انہوں نے اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا
اکتوبر
قنیطرہ، شام میں صیہونی حکومت کی نئی تحریکیں
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: سوری ذرائع نے جنوبی سوریہ میں صہیونیستی ریاست کی نئی فوجی
دسمبر
ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم
اگست
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
گوریلوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
?️ 13 ستمبر 2021جارجیا(سچ خبریں) جارجیا میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین نے
ستمبر
غزہ میں بھوک کی دردناک کہانی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی کے شمالی علاقے بیت حانون میں جاری قحطی
جولائی
ایک اور صیہونی فوجی عہدہ دار کی خودکشی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس
مئی
صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو
دسمبر