?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے ڈی سیلینیشن پلانٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں 17 منزلہ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ (پی پی پی)کا 46واں اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) نے سمندری پانی کو کراچی کے رہائشیوں کے لیے صاف شفاف اور پینے کے قابل بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس کی منظوری پی پی پی پالیسی بورڈ کے 40 ویں اجلاس میں دی جا چکی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کویت کی ایک کمپنی نے پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ڈی ایچ اے حکام صاف پانی خریدنے کے لیے تیار ہیں۔
ادھر، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو کویتی کمپنی کے ساتھ حکومت سے حکومت انتظامات کے تحت قائم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اس منصوبے کے لیے صوبائی حکومت کی ایکویٹی کے طور پر پہلے ہی ایک ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے چکے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایروناٹیکل اسٹڈی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 218 فٹ اونچی عمارت کے لیے این او سی جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا مکمل طور پر مربوط سائنس اور ٹیکنالوجی پارک ہو گا، جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر این ای ڈی یونیورسٹی کے احاطے میں واقع ہوگا۔
منصوبے کے دائرہ کار میں تین تہہ خانے اور زمین سے اوپر 17 منزلوں کے ساتھ ایک عمارت کی تعمیر شامل ہے، پارک میں دفاتر کی جگہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سب لیز پر دی جائیں گی، جس میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں، ایس ایم ایز، ریسرچ کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔
انفراسٹرکچر میں آڈیٹوریم، کام کے لیے جدید جگہ، تیز رفتار رابطے، ریسرچ لیبز، ٹیک انکیوبیٹرز، کیفے وغیرہ شامل ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن: شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
?️ 6 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ نے عوامی مسلم لیگ
مارچ
سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد
نومبر
جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی
جون
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے
فروری
نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم
فروری
ایران نے اسرائیلی بحری اڈے کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن کی نقل تیار کی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: اپنی حالیہ مشق کے دوران ایران نے ایلات
جنوری
یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز
دسمبر
امریکہ غزہ میں انسانی امداد کے منصوبے سے دستبردار ہو گیا
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امریکہ نے نام نہاد غزہ ہیومینٹیرین ایڈ فاؤنڈیشن سے دستبرداری
جون