?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان نے جدید کمیونیکشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری کرلی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا، مشن کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی خواب نہیں رہے گی۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے ترجمان نے کہا کہ جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ کی ٹیسٹنگ جاری ہے، سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور ٹی وی براڈ کاسٹنگ سروسز فراہم کرے گا۔
ترجمان سپارکو نے کہا کہ سیٹلائٹ ایم ایم ون چین میں تیار کیا گیا ہے، ایم ایم ون کی عمر 15 سال ہے، ایم ایم ون سیٹلائٹ کی لانچنگ سپارکو میں لائیو دکھائی جائے گی۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں سپارکو نے کہا کہ ایم ایم ون پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان سپارکو کا عزم ہے۔
یاد رہے کہ چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سیٹلائٹ آئی کیوب قمر 3 مئی کو 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
’آئی کیوب قمر ’ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے جو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
ٹیسٹنگ اور قابلیت کے مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد ’آئی کیوب کیو‘ کو چین کے ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان ایف آئی اے طلب
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
نومبر
غزہ والوں نے اسرائیل نواز عرب حکومتوں کو بے نقاب کر دیا:عرب تجزیہ کار
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:عرب دفاعی تجزیہ کار میخائیل عوض نے غزہ کی مزاحمت
جون
شوکت ترین نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر
دسمبر
7 اکتوبر کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے اسکینڈل کی نئی جہتیں بے نقاب
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے
مارچ
شام میں فوجی آپریشن کریں گے:ترکی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ان
جولائی
کیا 7 اکتوبر کی دوبارہ تکرار ہوگی
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعہ کی صبح ایک پریس
دسمبر
بائیڈن کا خطے کا دورہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے:حماس
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اعلان کیا
جولائی
ترکی اور شامی کردوں کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:المانیتور نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے 2023 سے شامی
جون