چیٹ جی پی ٹی کا انسٹاگرام اور ایکس کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان

🗓️

سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے مائکرو بلاگنگ نیٹ ورک ایکس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کا خیال ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کے مالک سام آلٹمین مختلف افراد سے نئے پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور ابھی تک پلیٹ فارم کو پیش کرنے کا خیال ابتدائی مراحل میں ہے۔

نئے پلیٹ فارم میں بیک وقت ایلون مسک کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور مارک زکربرگ کے انسٹاگرام جیسی خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں۔

اوپن اے آئی کی جانب سے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، تاہم اسے کیسے پلیٹ فارم میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے اس بات کا فیصلہ تاحال حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔

دی ورج کے مطابق اوپن اے آئی بیک وقت انسٹاگرام اور ایکس جیسی مشترکہ خصوصیات رکھنے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فوری طور پر اوپن اے آئی کمپنی یا اس کے مالک سام آلٹمین نے واضح طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کا حوالے سے کچھ نہیں کہا، تاہم منصوبے سے منسلک متعدد افراد نے تصدیق کی ہے کہ اوپن اے آئی نیا پلیٹ فارم لانے پر کام کر رہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی بات یاد رہے کہ پہلے ہی اوپن اے آئی کے مالک کا ایلون مسک سے جھگڑا چل رہا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر اے آئی کو غلط استعمال کرنے کے الزامات کے تحت عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

ساتھ ہی اوپن اے آئی کے مالک کا میٹا کے مالک مارک زکربرگ سے بھی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کرنے کے معاملے پر جھگڑے جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں

🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی تشکیل

پاکستانی سنیوں کے اعلیٰ وفد کا بھائی چارے اور قربت کے لئے ایران کا دورہ

🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ برسوں میں معروف پاکستانی سنی علما کا ایران کا یہ

قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس

🗓️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں جاسوسی

🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر

’9 مئی سے متعلق صرف 6 مقدمات میں 33 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا‘

🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا

مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی:آرمی چیف

🗓️ 5 اکتوبر 2022واشنگٹن: (سچی خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح

یہود مخالف بیان کی حمایت پر ایلون مسک پر تنقید، ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی

🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک

اسرائیل میں تعطل کا تسلسل؛ صیہونی نیتن یاہو کے پاگل پن کا شکار

🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز جب امریکی صدارتی انتخابات جاری تھے، اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے