چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار

?️

بیجنگ: (سچ خبریں) چین چاند پر ایک نیا مشن چینگ ای 6 مئی کے آغاز میں بھیج رہا ہے۔یہ بہت اہم مشن ہے کیونکہ اس سے مستقبل قریب میں چاند کے قطب جنوبی میں بیس کی تعمیر اور پہلے چینی انسان بردار مشن کا راستہ کھل جائے گا، یہ مشن 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا جس میں پاکستان کا ایک سیٹلائیٹ بھی شامل ہوگا۔

مجموعی طور پر یہ مشن پاکستان، یورپین اسپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی کے پے لوڈ کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا، اس مشن کے ذریعے پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سیٹلائیٹ کو چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔

چینگ ای 6 مشن چاند کے تاریک حصے میں جا کر وہاں کی سطح سے نمونوں کو اکٹھا کر کے زمین پر واپس بھیجے گا۔

یہ پہلی بار ہوگا جب چاند کے تاریک حصے سے نمونوں کو زمین پر لایا جائے گا، اس سے پہلے امریکا، سوویت یونین اور چین کے ایسے مشنز کے دوران چاند کی قریبی سطح سے نمونوں اکٹھے کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ چاند کے اس حصے کو تاریک اس لئے نہیں کہا جاتا کہ وہاں روشنی نہیں، بلکہ اس کے بارے میں تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے اسے تاریک یا خفیہ کہا جاتا ہے، یہ مشن چاند کے قطب جنوبی کے شمال مشرقی خطے میں لینڈ کرے گا۔

سائنسدانوں کو چاند کے قطب جنوبی میں بہت زیادہ دلچسپی ہے کیونکہ وہاں موجود برفانی خطے میں تحقیقی مراکز طویل عرصے تک قائم رہ سکتے ہیں۔

چینگ ای 6 مشن 2 کلوگرام کے وزن کے نمونے اکٹھے کرے گا اور اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو یہ بہت بڑی پیشرفت ہوگی۔

چینگ ای 6 کے بعد چین کی جانب سے چینگ ای 7 روبوٹیک مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا، یہ مشن وہاں برف کے آثار دریافت کرے گا جبکہ خطے کے ماحول اور موسم کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔

چینگ ای 8 مشن سے چینگ ای مشنز کا اختتام ہوگا جو وہاں ممکنہ طور پر ریسرچ سٹیشن کے قیام کیلئے بھیجا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، دشمن نہیں، وزیر داخلہ

?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے

جہاد اسلامی فلسطین تنظیم کی فوج وونگ سرایا القدس ہائی الرٹ

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل کے اعلان کے بعد

پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نے تاکید کی

بائیڈن نے اپنے ڈیموکریٹک سپانسرز کو بھی کھویا

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اپنی پہلی انتخابی بحث میں خراب کارکردگی

ترکی کی عراق میں غیر قانونی کاروائی

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں

غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجی

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے

زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو

امریکہ کا یوکرین کو مزید 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر نے کا اعلان

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے