🗓️
سچ خبریں: چینی کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جسے چارج کیے بغیر 50 سال تک چلایا جا سکے گا اور مذکورہ بیٹری سخت ترین گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی کام کر سکے گی۔
برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق چینی کمپنی نے ایک ایسی نیوکلیئر بیٹری متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں پاکستان کے پانچ روپے کے سکے جتنی ہے لیکن مذکورہ بیٹری خود ہی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نصف صدی تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے ابھی مذکورہ نیوکلیئر بیٹری کو متعارف کرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پر تجرباتی کام جاری ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد بیٹری کو استعمال اور فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مذکورہ بیٹری تین واٹ کی ہے اور اسے نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، یعنی اس ٹیکنالوجی سے اسے بنایا گیا جو ایٹم بم میں استعمال ہوتی ہے اور کمپنی مستقبل میں ایک واٹ کی بیٹریز بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
خیال ظاہر کیا جا رہا کہ مذکورہ بیٹریز تیار ہونے کے بعد انہیں موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کیا جا سکے گا۔
کمپنی کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ مذکورہ بیٹریز سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی اور یہ ہر حوالے سےمحفوظ ہیں۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ بیٹریز کو حقیقی طور پر کب تک استعمال کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ مذکورہ بیٹریز 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
🗓️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے
جنوری
یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ یمنی اب بھی اسرائیل
دسمبر
انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل
🗓️ 14 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9
فروری
یورپی یونین کا یوکرین کو ایک ارب یورو دینے کا اعلان
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینلا بائرباؤک نے اعلان کیا کہ یورپی یونین
مارچ
دہشت گردی پاکستان کے اولین مسائل میں سے ایک ہے:وزیر اعظم
🗓️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو خیبر
نومبر
صیہونی کابینہ کے استعفے کے لیے 6000 صہیونیوں کا مظاہرہ
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو اور ان کے ہزاروں حامیوں نے احتجاج کیا
اپریل
برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن
🗓️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع
اپریل
ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو
🗓️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مارچ