سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی بننے کے بعد گزشتہ 12 سالوں میں پہلی بار سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیک کمپنی نے سام سنگ کے 19.4 فیصد سے مقابلے 20.1 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔
گزشتہ سال تقریباً ایک ارب 20 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے تھے جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 3 فیصد سے زیادہ کمی تھی۔
ایک دہائی میں پہلی بار موبائل فون فروخت کی شرح میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی، اقتصادی چیلنجز اور بلند شرح سود کی وجہ سے موبائل فون خریدنے میں کمی واقع ہوئی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔
2023 میں ’ایپل‘ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے اور ساتھ ہی گزشتہ 12 سالوں کے دوران سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی فہرست میں جنوبی کوریا کی کمپنی سام جنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایپل نے 2023 کے دوران 23 کروڑ 40 لاکھ موبائل فون فروخت کیے۔
اس کے مقابلے سام سنگ نے 22 کروڑ 66 لاکھ جبکہ شیاؤمی نے 14 کروڑ 59 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔