پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘ ( SadaPay)کا پاکستانی فری لانسرز کے لیے احسن اقدام

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی ٹیک کمپنی ’سدا پے‘  نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے گوگل پے اور ایپل پے پیمنٹس کی سہولت متعارف کرا دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’سدا پے‘ کی طرف سے رواں سال کے اوائل میں فری لانسرز کے لیے ایک بزنس اکاﺅنٹ ’سدا بز‘ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بغیر کسی فیس کے پاکستانی فری لانسرز کو عالمی سطح پر ادائیگیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ 

’سدا پے‘ کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ جمعہ کے روز ہونے والی ’سدا کانفرنس‘ میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں آئی ٹی انڈسٹری کے تجربہ کار افراد، فری لانسنگ ’ایکو سسٹم‘ کے فنی ماہرین اور ’سدابز‘ کو ابتدائی طور پر سبسکرائب کرنے والوں نے شرکت کی۔ 

اس کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل پے کے صارفین کی تعداد 55کروڑ ہے جو پے پال کے صارفین سے زیادہ ہے۔ پے پال کے صارفین کی تعداد اس وقت 45کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ ایپل پے کے ذریعے ادائیگی کا حجم پے پال کی سے 4گنا زیادہ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

عالمی سطح پر 2ارب سے زائد آئی فونز ایپل پے سے منسلک ہیں۔سداپے اس کے علاوہ گوگل پے کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی دے رہا ہے، جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس طرح سدا پے نے پاکستانی فری لانسرز کو لگ بھگ 70کروڑ سے زائد ڈیوائسز سے منسلک کر دیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدا پے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈن ٹمنسکی کا کہنا تھا کہ ”سدا بز پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ سدا سکول کے ساتھ سدا پے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کمیونٹی سے منسلک نوجوانوں کو عالمی معیشت میں ایک منفرد مقام دلانا ہے۔“

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کا 1965 کی جنگ کے شہدا ءکو خراج عقیدت

🗓️ 5 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 1965 کی پاک

وزیر تجارت کو اشیا کی برآمد، درآمد پر یک وقتی چھوٹ کا اختیار تفویض

🗓️ 25 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے تجارت سے متعلق دو پارلیمانی

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے

🗓️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع

🗓️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک

صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی

سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ 

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار 

کیا صیہونی حزب اللہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟

🗓️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: میدانی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی محاذ پر حزب

قومی اسمبلی اجلاس: سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کے حکم نامے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

🗓️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے