🗓️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں تبدیلی کرتے ہوئے خطرناک ڈائٹ، ادویات کے استعمال، جنسی استحصال، تشدد اور نفرت انگیز مواد سمیت مختلف موضوعات کے مواد کو فار یو فیڈ میں دکھانا بند کردیا۔
ٹک ٹاک پر مذکورہ تمام موضوعات پر نہ صرف بچے بلکہ بالغ افراد کی فار یو فیڈ پر بھی مواد نہیں دیکھ سکیں گے اور ایپلی کیشن کا الگورتھم ایسے مواد کو ریکمنڈ نہیں کرے گا۔
ٹک ٹاک نے گزتشہ ماہ اپریل کو گائیڈ لائنز تبدیل کیے تھے اور بتایا تھا کہ 17 مئی سے نئی گائیڈ لائنز نافذ ہوجائیں گی، جس کے تحت ایسا خطرناک مواد بھی فار یو فیڈ پر نظر نہیں آئے گا، جس پر مختلف خطوں یا ممالک میں تنازعات ہوتے رہے ہیں۔
نئی گائیڈ لائنز کے تحت اب فار یو فیڈ پر مختلف قسم کے چیلنجز کا مواد بھی نظر نہیں آئے گا۔
پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق وزن کم کرنے، امراض قلب میں مددگار ورزش کرنے کے طریقے بھی فار یو فیڈ پر نہیں دکھائی دیں گے اور انہیں ٹک ٹاک ریکمنڈ بھی نہیں کرے گا۔
ٹک ٹاک کے مطابق عریاں ویڈیوز اور تصاویر بھی نہیں دکھائی جائیں گی اور ایسے مواد کو بھی ریکمنڈ نہیں کیا جائے گا، جس میں فیشن کے نام پر صرف انڈر ویئر یا بریزیئر جسم پر موجود ہوں گے۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق جوا، طاش، شراب نوشی، شگریٹ نوشی اور اسی طرح کے دیگر معاملات کے مواد کو بھی نہیں دکھایا جائے گا۔
اسی طرح 13 سال سے کم عمر افراد کے اکاؤنٹ پر مواد کو انتہائی محدود کرکے صرف بچوں کے لیے موزوں مواد کو دکھایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی
🗓️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دنیا بھر کے ممالک اور رہنماؤں کا ردعمل
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مختلف ممالک اور اہم سیاسی شخصیات نے غزہ میں
جنوری
جہانگترین کے بیانات پر حکومت کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے
اپریل
اسرائیل میزائلوں کے مکمل محاصرے میں ہے:عطوان
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل میزائلوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آہنی گنبد
اپریل
نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے
جون
شاباک کا نیا سربراہ کون ہے؟
🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بینا میں نیتن یاہو نے سابق نیوی کمانڈر
اپریل
فرانسیسی صدر کا اپنی کابینہ کو سخت حکم
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک میں بڑے پیمانے
جولائی
واشنگٹن کی یوکرین کو 300 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد
🗓️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جیسے ہی یوکرین کا بحران اور ملک میں روس کی
اپریل