?️
سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے یونیورسٹیز کے طلبہ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد طلبہ کو اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ سے رابطہ رکھنے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام کیمپس ویریفیکیشن ہے۔
اس فیچر کا مقصد کالج کے طلبہ کو اپنے کیمپس میں موجود دوسرے طلبہ سے تعلق کو مضبوط رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کیمپس ویریفیکیشن فیچر کے ذریعے طلبہ اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر اپنے کالج کا نام اور گریجویشن کا سال شامل کر سکتے ہیں، اس سے وہ اپنے کیمپس کے دوسرے طلبہ کو تلاش کر سکتے ہیں اور ان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
صارفین اگر اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے ٹک ٹاک پروفائل میں جائیں، ایڈ اسکول کے بٹن پر ٹیپ کریں، اپنے کالج کا نام درج کریں اور گریجویشن کا سال منتخب کریں۔
اس کے بعد اپنی تعلیمی ای میل ایڈریس فراہم کریں تاکہ آپ کی تصدیق ہو سکے، تصدیق کے بعد ان کا کالج کا نام اور گریجویشن کا سال ان کے پروفائل پر ظاہر ہو جائے گا۔
ٹک ٹاک کا یہ فیچر 6 ہزار سے زائد یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے، جو یونی ڈیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔
یہ فیچر اختیاری ہے، یعنی اگر صارفین اپنی تعلیمی معلومات کو اپنے ٹک ٹاک پروفائل پر شامل نہیں کرنا چاہتے تو وہ یہ فیچر استعمال نہیں کر سکتے، یہ ان کی ذاتی پسند پر منحصر ہے۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ
اکتوبر
ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سی این این نے ایک لیک آڈیو جاری کی ہے
جولائی
ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی یا جمہوریت؟ مولانا فضل الرحمان
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
ستمبر
نواف سلام پر حزب اللہ کا قطعی موقف
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے سیاسی جائزوں کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا اور حلقوں
جنوری
جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔
?️ 29 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی
جولائی
سعودی عرب کی صیہونی جارحیت پر وارننگ
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے میں اسرائیلی جارحیت
نومبر
صیہونیوں نے غزہ کے میدان جنگ میں کیا حاصل کیا ہے؟
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے
فروری
عمان میں بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے زخمی مسافر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: عمانی میڈیا نے آج شام بدھ کو اطلاع دی کہ
ستمبر