?️
بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کے خیالات کو ختم کرنے کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کھانے پینے سے متعلق شعور بھی دیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر دراصل صارفین کی ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی کے خیالات کے حوالے سے ہے، جو اُن کے ذہنی مسائل سے چھٹکارا دلوانے میں مدد فراہم کرے گا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کھانے پیے سے متعلق شعور بھی دیا جائے گا تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط رہیں۔
اس فیچر کی مدد ٹک ٹاک خودکشی کے رجحان یا خیالات کو ختم کرنے کے لیے سرچ بار میں ’suicide‘ جیسے الفاظ تلاش کرنے والے صارفین کی نشاندہی کرے گا اور اُن کی ٹائم لائن پر ذہنی تندرستی کے حوالے سے ویڈیوز ظاہر کرے گا۔
ٹک ٹاک انتظامیہ نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے صارفین کی ذہنی اور جسمانی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں، اُن کی فلاح و بہبود اور تندرستی کے لیے مختلف طریقے تلاش کرتے ہیں‘۔ترجمان ٹک ٹاک نے کہا کہ ’ہم اب ایسے اضافی اقدامات کررہے ہیں تاکہ ٹاک ٹاک صارفین کو ضرورت کے وقت وسائل اور مواد کی تلاش میں آسانی ہو‘۔
ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کو فی الحال آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی دنیا بھر کے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارف کو کھانے کی عادات میں خرابیوں کے حوالے سے گائیڈ لائن نظر آئے گی، اگر کوئی خودکشی جیسے لفظ کی تلاش کرے گا تو وہ کرائسس ٹیکسٹ لائن جیسی مقامی سپورٹ کی طرف خود بہ خود چلا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
19 مئی کو میر علی میں مبینہ ڈرون حملے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج ملوث نکلے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
ترک یونیورسٹیاں زوال کا شکار
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: گزشتہ چند سالوں کے دوران ترکی میں اعلیٰ تعلیم کے معیار
ستمبر
چین کا جوہری خطرہ امریکی ہتھیاروں کو بڑھانے کا بہانہ
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے اس جمعہ
مارچ
الاقصیٰ طوفان کے شعلے نہیں بجھیں گے: حماس
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید یحییٰ سنوار (ابو ابراہیم)، تحریک
اکتوبر
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری
اپریل
اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے کچھ کرؤ؛ٹرمپ کا امریکی یہودیوں سے خطاب
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی یہودیوں اور صیہونی حکومت کے بارے میں ٹرمپ کے نئے
اکتوبر
لبنان میں امریکی سفارتخانے میں فائرنگ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی ہے کہ
جون
پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرنے کا منصوبہ
?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف
دسمبر