?️
کیلی فورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز میں منفرد حیثیت رکھنے والی کمپنی ٹویٹر کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے آئے روز نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ٹویٹر نے دو ماہ قبل اپنے پلیٹ فارم پر آڈیو رومز بنانے کی سہولت متعارف کرائی، جو پہلے آئی او ایس پھر آئی فون صارفین کے لیے پیش کی گئی۔
اس سہولت کے تحت کوئی بھی صارف آڈیو روم (اسپیس) بنا کر کسی بھی موضوع پر گفتگو کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرسکتا ہے، جس میں اسپیس بنانے والا ہوسٹ جبکہ 8 افراد اجازت کے بعد بیک وقت مائیک استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹویٹر کا اسپس کا تجربہ اس قدر کامیاب رہا کہ چند دنوں میں اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں لاتعداد اضافہ ہوا جس کے بعد کمپنی نے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے اسپیس بنانے والوں کو رقم دینے کا اعلان بھی کیا۔
اب ٹویٹر نے اسپیس بنانے اور استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور زبردست سہولت متعارف کرائی، جس کے تحت وہ آڈیو روم کو اپنی مرضی کی تاریخ اور وقت پر شیڈول کرسکتے ہیں۔ میزبان (ہوسٹ) کو اس اسپیس کا عنوان اور تفصیلات (ڈسکرپشن) تبدیل کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔


مشہور خبریں۔
دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر؟ 89 سیکنڈ باقی
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی سیکیورٹی کونسل کی وارننگ اور بھارت-پاکستان کشیدگی کے بعد
اپریل
امریکی پولیس نے 13 سالہ نوجوان کو کھلونا بندوق رکھنے پر قتل کر دیا!
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: نیویارک پولیس نے اعلان کیا کہ اس ریاست کے ایجنٹوں
جون
پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا
مئی
کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے
?️ 1 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور
مارچ
ٹرمپ کے پروپیگنڈے پر طالبان کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ غیر
فروری
مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں
دسمبر
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ارکان نے فلسطین کی آزاد ریاست کے
مئی
الیکشن کمیشن نے سندھ کے اعلی حکام کو طلب کر لیا
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب
ستمبر