?️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو بڑھانے کے لیے ماہانہ فیس کے تین مختلف سبسکرپشن پلان متعارف کرادیے، جس کے تحت صارفین اپنی مرضی کا پلان لے سکیں گے۔
اب ایکس کے صارفین ’بیسک‘ پلان کے ساتھ ’اسٹینڈرڈ‘ اور ’پریمیم پلس‘ کا پلان لے سکیں گے اور انہیں پلان کے حساب سے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
ایکس پر سب سے پہلے رواں برس کے آغاز میں ایک ہی سبسکرپشن پلان متعارف کرایا گیا تھا، جس کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی اور بلیو ٹک کو بھی اسی فیس کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔
تاہم کچھ دن قبل ایکس نے ’بیسک‘ نامی ایک اور سبسکرپشن پلان کو آزمائشی بنیادوں پر نیوزی لینڈ اور فلپائن میں متعارف کرایا تھا لیکن اب پلیٹ فارم نے تین مختلف سبسکرپشن پلان متعارف کرادیے۔
ایکس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اب صارفین ’اسٹینڈرڈ‘ یعنی پہلے والے ماہانہ 8 امریکی ڈالر کے منصوبے کے علاوہ ’پریمیم پلس‘ اور ’بیسک‘ پلان بھی خرید سکتے ہیں۔
ایکس کے ’پریمیم پلس‘ کی ماہانہ فیس ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے 16 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر موبائل صارفین کے لیے اس کی فیس میں مزید دو ڈالر کا اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ سبسکرپشن پلان لینے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ پر کسی طرح کا کوئی اشتہار نہیں دیکھیں گے اور انہیں ہر ٹوئٹ میں فوقیت دی جائے گی، ان کی پوسٹس کو پھیلایا جائے گا، علاوہ ازیں ان کی جانب سے کمنٹس کے ریپلائی کو بھی زیادہ آویزاں کیا جائے گا۔
اسی طرح پریمیم پلس کا پلان لینے والے صارفین کو متعدد ایسے فیچرز تک رسائی دی جائے گی جو انہیں مواد تیار کرنے اور پوسٹس کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔
ایکس نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ اب صارفین ’بیسک‘ سبسکرپشن پلان بھی لے سکیں گے، جس کے تحت انہیں ٹوئٹس کو ایڈٹ کرنے، طویل ٹوئٹ کرنے اور ان کی ٹوئٹس کو عام اکاؤنٹ سے بہتر انداز میں نمایاں کرنے جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاہم انہیں بلیو ٹک نہیں ملے گا۔
اسی طرح ایکس کی جانب سے پرانا اور پہلا سبسکرپشن پلان ’اسٹینڈرڈ‘ بھی موجود رہے گا، جس کے تحت صارفین ماہانہ 8 امریکی ڈالر ادا کرتے ہیں اور انہیں بلیو ٹک بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایکس کے سب سے مہنگے سبسکرپشن پلان ’پریمیم پلس‘ کی سالانہ فیس 4 ہزار 700 امریکی ڈالر سے زائد ہوگی یعنی ایسے صارفین ایکس کو سالانہ پاکستانی 13 لاکھ روپے سے زائد کی فیس ادا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی میں دڑاریں، کئی سینئر رہنما پارٹی سے برطرف
?️ 27 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے
نومبر
چلی کے صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گابریل بوریک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے
مارچ
گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سکھر بیراج پر دباؤ برقرار، کچے سے نقل مکانی جاری
?️ 16 ستمبر 2025سکھر: (سچ خبریں) دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، گڈو بیراج
ستمبر
203 افغان بچے بغیر سرپرست کے امریکہ میں مقیم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے امریکہ میں غیر سرپرست افغان
ستمبر
اسرائیل جنوبی شام میں اوسلو معاہدے کو بحال کرنا چاہتا ہے۔ ابو مازن کی قسمت گولانی کا انتظار کر رہی ہے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بہت سے مبصرین سلامتی کے معاہدے کا موازنہ کرتے ہیں
ستمبر
حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے:فواد چوہدری
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
نومبر