?️
بیجنگ( سچ خبریں) چینی موبائل کمپنی ’ویوو‘ جلد ہی ’ایس‘ سیریز کے دو نئے موبائل فون متعارف کرائے گی جس میں ڈوئل سیلفی کیمرا ہوں گے۔ فونز کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔دونوں فونز کو آئندہ سال کے آغاز تک پاکستان میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
موبائل فونز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ’ویوو‘ ممکنہ طور پر ’ایس‘ سیریز کے دونوں موبائل 22 دسمبر کی شام تک سب سے پہلے چین میں ہی پیش کرے گا۔ایس‘ سیریز میں دو موبائلز کو مختلف رینج میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور دونوں کو چین کے بعد بھارت اور انڈونیشیا جیسے بڑے ممالک میں متعارف کریا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے ’ویوو ایس 12‘ فون میں 8 جی بی ریم دی جائے گی، جسے سپورٹڈ کارڈ سے ساتھ 128 جی بی تک بڑھا جا سکے گا۔مذکورہ فون کے فرنٹ پر دو کیمرے ہوں گے، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہوگا۔
ویوو ایس 12‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مرکزی 108 میگا پکسل ریئر کیمرا ہوگا جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔موبائل میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی اور اس کی اسکرین ساڑھے 6 انچ سے بڑی ہوگی۔ویوو ایس 12‘ کی ممکنہ پاکستانی قیمت 45 ہزار روپے تک ہوگی، تاہم اسے فوری طور پر پاکستان میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
اسی طرح ’ویوو ایس 12 پرو‘ میں بھی دو فرنٹ کیمرا دیے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل ہوگا۔اس فون میں بھی بیک پر تین کیمرے دیے جائیں گے، جس میں سے مرکزی 108 میگا پکسل ریئر کیمرا ہوگا جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔
ویوو ایس 12 پرو‘ کی بیٹری بھی 4500 ایم اے ایچ ہوگی جب کہ اس کی اسکرین بھی ساڑھے انچ سے بڑی ہوگی۔ویوو ایس 12 پرو‘ میں فنگر پرنٹ سینسر کا اضافی فیچر ہوگا جب کہ سپورٹڈ کارڈ کے ساتھ اس کی میموری 250 جی بی تک بڑھائی جا سکے گی۔’ویوو ایس 12 پرو‘ کی پاکستانی قیمت 50 ہزار کے قریب تک ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر دونوں فونز کو آئندہ سال کے آغاز تک پاکستان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا
اپریل
کیا امریکہ اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
اگست
سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی
جون
پائیدار امن صرف انصاف سے قائم رہ سکتا ہے، دباؤ سے نہیں: السیسی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
اکتوبر
ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: جرمن کوچ نے سوال اٹھایا ہے کہ دو تفرقهانگیز شخصیات اپنے
نومبر
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 27 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے
اکتوبر
اردن کا سعودی عرب پر سازش اور اقتصادی ناکہ بندی کا الزام
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:برسوں سے اردن کو مختلف سطحوں پر خاص طور پر اقتصادی
جنوری
یوکرین جنگ پر مغرب کے پاس اتحاد کا فقدان: زیلینسکی
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی جو اپنے ملک کی حمایت
مئی