🗓️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی وی سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل فون متعارف کرادیا۔
کمپنی نے ’وی 50‘ کو نہ صرف بہترین کیمرا بلکہ فاسٹ چارجر اور طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
ویوو ’وی 50‘ کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ دو بیک کیمروں اور ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر دونوں 50 میگا پکسل کے کیمرے دیے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ’ویوو: وی 50‘ کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی جدید ٹولز دیے گئے ہیں۔
فون کو اینڈرائیڈ 15 کے حامل آپریٹنگ سسٹم جب کہ اسنیپ ڈریگن جنریشن 7 کی چپ میں متعارف کرایا گیا ہے۔
فون میں 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 90 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
’ویوو: وی 50‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کے 8 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 10 ہزار روپے جب کہ 12 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لے پیش کردیا گیا، جسے کیمروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
عراقی سرزمین پر بار بار حملوں سے ترکی کے مقاصد
🗓️ 23 اپریل 2022سچ خبریں: شمالی عراق پر ترکی کے حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد
اپریل
امریکی فوجی کمانڈر اور صیہونی حکومت کے درمیان تین روزہ ملاقات
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت اور امریکہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں
جون
امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل اور اس کی دہشت گردی کا حامی
🗓️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
اکتوبر
چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں: اسد عمر
🗓️ 5 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ
فروری
فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی
مئی
ہالینڈ میں ترکی مخالف مظاہرے؛ کم از کم 6 زخمی ، 50 گرفتار
🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا کہ دی ہیگ میں کیمیائی
دسمبر
ارشد شریف قتل کیس: نواز شریف پر الزام لگانے والے شخص کا بیان آج قلمبند ہوگا
🗓️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی
نومبر
وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز، اصلاحات کے نفاذ پر غور
🗓️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات
دسمبر