🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے حساس معلومات کے تحفظ کے سائبر محاذ پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم آفس سمیت ڈیڑھ درجن وزارتوں، اداروں کے آئی ٹی سیکیورٹی کا آڈٹ کیا گیا ہے۔
میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ میں سیفٹی کے مؤثر معیارات پر پورا نہ اترنےکی نشاندہی کی گئی، آڈٹ کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نےکیا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی آڈٹ، سائبرحملوں اور بریچ کی تحقیقات کی گئیں، صدر اور وزیراعظم آفس کا آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ مکمل کیا گیا، داخلہ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آبی وسائل کی وزارتوں کا آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سائبرآڈٹ والے ڈویژنز اور اداروں میں کابینہ ڈویژن، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی۔
مزید بتایا کہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانےکی ویب سائٹ/ سی پیک سیکریٹریٹ پرسائبر حملےکی ایولیویشن کی گئی، نیپرا کی ویب سائٹ کی سائبر سیکیورٹی بریچ پر بھی تحقیقات مکمل کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی طرح بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلایمنٹ کی ویب سائٹ پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، اسی طرح پاورڈویژن کےآئی ٹی نیٹ ورک اور ڈیٹا سینٹرکی ٹیکنیکل ایولیویشن کی گئی۔
مزید بتایا کہ گندم کےبیج کی تقسیم، سستا آٹا ایپلیکشن سے متعلق ٹیکنیکل جانچ پڑتال کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی آڈٹ میں پتا چلاکہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز نے اہم اقدامات نظرانداز کیے، محفوظ انٹرنیٹ تک رسائی کے اقدامات نظر انداز کرنےکی نشاندہی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاس ورڈ مینجمنٹ اور ڈیوائس کنٹرول میکنزم جیسےاقدامات نظر انداز کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
ایشوریا رائے اوربیٹی شویتا میں کوئی فرق نہیں: امیتابھ بچن
🗓️ 17 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی مشہور اور معروف اوراداکاری کے سفرمیں کئی بڑے ایوارڈ
مارچ
2023 میں صیہونیوں کو درپیش چیلنجز
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں صیہونیوں کو ایسی حالت میں نئے چیلنجز کا سامنا
جنوری
امریکہ کا ایران کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی خطرات
اپریل
حزب اللہ صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ میں داخل کیوں ہوئی؟
🗓️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
جولائی
صیہونیوں کے خلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر اقوام متحدہ کا ردعمل
🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسرائیل کو رفح میں
مئی
اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا
🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ
جنوری
صیہونی حکومت کا افریقی یونین سے اخراج
🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی
فروری
کیا اسرائیل حماس کے مطالبات ماننے پر مجبور ہے؟ صہیونی میڈیا کا اعتراف
🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
اپریل