?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایپلی کیشن پر اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
واٹس ایپ اب تک کی سب سے مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ہے، جسے صارفین اشتہارات سے پاک ہونے کی وجہ سے پسند کرتے ہیں لیکن اب وہاں بھی صارفین کو اشتہارات دیکھنے کو ملیں گے۔
نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی میسیجنگ ایپلی کیشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
کمپنی کے مطابق اشتہارات دکھائے جانے کے باوجود صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے گی، ان کے پیغامات کے انباکس کی سیکیورٹی یا فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ پر اسٹیٹس یا اسٹوری شیئر کرنے والے سیکشن میں اشتہارات دکھائے جائیں گے، جس سے صارفین کی اینڈ ٹو اینڈ میسیجنگ سیکیورٹی بھی برقرار ہے گی۔
واٹس ایپ پر اشتہارات کو دکھائے جانے کے بعد ایپلی کیشن میں یہ اس کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی، کیوں کہ اپنے متعارف ہونے سے اب تک گزشتہ 15 سال میں واٹس ایپ اشتہارات سے پاک تھا۔
واٹس ایپ کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور میٹا نے اسے 2014 میں خریدا تھا اور اس وقت بھی کمپنی نے ایپلی کیشن میں اشتہارات نہ دکھانے کے عزم کو ظاہر کیا تھا لیکن اب کمپی نے اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اس میں اشتہارات دکھانے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد جلد ہی واٹس ایپ صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوری سیکشن میں اپنے کسی دوست کی اسٹوری دیکھنے کے دوران اشتہارات دیکھ سکیں گے۔
ممکنہ طور پر اسٹیٹس یا اسٹوری کو دیکھنے کے وقت یوٹیوب اور فیس بک ویڈیوز میں چلائے جانے والے اشتہارات کی طرح واٹس ایپ کے اشتہارات بھی چلنے لگیں گے۔
واٹس ایپ پر مذکورہ تبدیلی کے بعد واٹس ایپ چینلز اور اکاؤنٹس کو بھی مونیٹائزیشن کا حصہ بنایا جائے گا، یعنی صارفین کو بھی اشتہارات سے کمائی ہوگی۔
جس طرح یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کی مونیٹائزیشن سے صارف کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملتا ہے، اسی طرح واٹس اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی پیسے کمانے کا موقع ملے گا۔
واٹس ایپ کے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب صارفین ہیں جو کہ یومیہ بنیادوں پر ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات جاری
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "یدیعوت آحارونوت” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ
جولائی
انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان
دسمبر
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اپریل میں قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیزاجلاسوں اورتحریک عدم
مئی
ن لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا۔ عظمی بخاری
?️ 18 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
چیف جسٹس کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے ارکان کے نام طلب
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے سلسلے میں
اکتوبر
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
سہیل آفریدی نے کراچی دورے میں 9 مئی جیسی بدنظمی کی کوشش کی۔ شرجیل میمن
?️ 14 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
جنوری
اپوزیشن 23 مارچ کو خود خراب ہو گی
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
دسمبر