🗓️
واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر صارفین کو میسیجز ایڈٹ آپشن دستیاب ہوگا۔
دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے حوالے سے گزشتہ سال سے خبریں تھیں کہ اس میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے،تاہم اب واٹس ایپ انتطامیہ نے بھی اس کی تصدیق کردی کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر صارفین کو ایڈٹ آپشن دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین ایڈٹ فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور اسے جلد پیش کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ نے ایڈٹ فیچر کی مختصر ویڈیو کو شیئر کیا، جس میں میسیجز کو ایڈٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا،ایپلی کیشن کی جانب سے ٹوئٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا گیا، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ جلد ہی واٹس ایپ صارفین ایڈٹ فیچر استعمال کر سکیں گے۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر کے محدود صارفین کو آزمائش کے لیے ایڈٹ فیچر تک رسائی دے دی،واٹس ایپ پر ایڈٹ فیچر کو متعارف کرائے جانے کی خبریں سب سے پہلے جون 2022 میں سامنے آئی تھیں۔
ایک سال گزر جانے کے باوجود واٹس ایپ پر ایڈٹ فیچر کو متعارف نہیں کرایا جا سکا، البتہ دنیا کے لاکھوں صارفین کو اس کے آزمائشی پروگرام تک رسائی دے دی گئی ہے۔
اب واٹس ایپ کی جانب سے ایڈٹ فیچر کی تصدیق کیے جانے کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو جلد ہی ایپلی کیشن پر پیش کردیا جائے گا،واٹس ایپ گزشتہ کچھ عرصے تواتر سے ایپلی کیشن پر نئے فیچر پیش کر رہا ہے، علاوہ ازیں پلیٹ فارم پر متعدد نئے فیچرز بھی پیش کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
مشہور خبریں۔
گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے
فروری
پاکستان کا بھارت کی ’خفیہ عالمی کارروائیوں‘ پر تشویش کا اظہار
🗓️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے عالمی سطح پر
نومبر
کیا افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت ہوگی؟
🗓️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
غزہ کی حمایت میں یمنیوں کا شاندار مارچ
🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: یمنی عوام نے ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں شاندار
جون
طالبان کی عالمی سطح پر پہچان قانونی نہیں: لاوروف
🗓️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق لاوروف
ستمبر
نیویارک کی عدالت کے فیصلہ پر ٹرمپ کا ردعمل
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف
فروری
قدیم ترین مردہ کہکشاں کے بارے میں نئے انکشافات
🗓️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیورسٹی آف کیمبرج کے کاولی انسٹی ٹیوٹ آف
اپریل
بائیڈن نے جنگ میں روسی فتوحات سے بچ کر مغربی ایشیا میں پناہ لی
🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں: رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے، ایک مصری سیاسی ماہر
جون