🗓️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے جو کہ میسیجنگ ایپلی کیشن کے صارفین کو بہت پسند آئے گا۔
خبریں ہیں کہ واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا، جس پر ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔
مذکورہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور اسٹوریز کی طرح صارفین کو اسٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن فراہم کرے گا۔
صارفین جیسے ہی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو ان کے پاس اس میں میوزک یا گانا شامل کرنے کا بٹن سامنے آجائے گا اور صارفین گانے کو انسٹاگرام اور فیس بک پر تلاش کرنے کی طرح تلاش کرکے اسے اسٹوری میں شامل کر سکیں گے۔
فوری طور پر مذکورہ فیچر پر آزمائش بھی شروع نہیں کی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی، اس کے بعد اسے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس تک پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
بین الاقوامی مارکیٹ سے 5۔2 ڈالر ملے ہیں
🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹائے
مارچ
حماس کا اصرار ہے کہ معاہدے میں جنگ کا خاتمہ لکھا جائے
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر قاہرہ کے مذاکرات سے
مئی
چین نے امریکہ کو کیا آگاہ
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: امریکہ میں چینی سفارتخانے کے سرکاری نمائندے کے پریس دفتر نے
جون
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آج دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر
🗓️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صدر پاکستان عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون
فروری
ہم افغانستان کی حکومت کیساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں: بابر افتخار
🗓️ 27 اگست 2021 راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار
اگست
بگرام میں امریکہ کے20 سالہ کارنامے، جنہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کرئے گی
🗓️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان میں 20 سال تک ہنگامہ خیز موجودگی کے بعد ،
جولائی
وزیر اعظم نومبر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے
🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کا نومبر کے پہلے
اگست
پولیس کو پی ٹی آئی امیدواروں، کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف
فروری