?️
سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین صارفین کے لیے تصاویر کے معیار کو ایچ ڈی کر دیا ہے۔پیغام رسانی کے لیے تصاویر کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے ایچ ڈی فیچر متعارف کروادیا۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے چند آپشنز متعارف کروائے ہیں۔اس سے قبل یہ آپشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی مرضی کا آپشن کا انتخاب کرکے تصاویر کا معیار بہتر بناسکتے ہیں۔فیچر استعمال کرنے کے لیے آپ اپیلی کیشن کی سیٹنگز میں جائیں اور اسٹوریج اینڈ ڈیٹا کے آپشن کا انتخاب کریں، وہاں میڈٰیا اپ لوڈ کوالٹی کے آپشن کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ بنیادی طور پر میسج کرنے اور کال کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے. تاہم آپ ایپ کے ذریعے تصاویر ، ویڈیوز ، فائلیں بھی بھیج سکتے ہیں اور دوستوں اور فیملی کے ساتھ اپنا موجودہ مقام بھی شیئر کرسکتے ہیں.


مشہور خبریں۔
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی
فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی نئی صیہونی سازش
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو غیرمستقیم طور
نومبر
کورونا کے بارے میں ایف بی آئی کا اہم اعتراف
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر
مارچ
اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں تل ابیب کے 17 ویں مستقل نمائندے ڈینی
نومبر
بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 2 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی
اپریل
صہیونیوں کی ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں اور عالمی خاموشی
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کابینہ نے اعلیٰ ایرانی حکام کے قتل کی
جولائی
3 پاکستانی فلمیں 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے منتخب
?️ 29 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی تین مختصر فلمیں اس سال کے 16ویں
اگست
ریاست کے خلاف بغاوت کرنیوالوں کو سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب
جون