?️
نیویارک(سچ خبریں)دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی نے بالی ووڈ کے قدیم ترین اسٹوڈیو کو خریدنے کا اہم فیصلہ کیاہے۔ ایمیزون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوز کو خریدنے کی خبر حال ہی میں میڈیا انڈسٹری سے آنے والی دوسری بڑی خبر ہے، جس کا مقصد نیٹ فلیکس اور ڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمیزون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اس کی گزشتہ پینتیس سال میں بنائی گئی چار ہزار فلموں اور سات ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا اعلان کیا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔
اس خریداری کا بنیادی مقصد ایمیزون کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس “پرائم” پر ناظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے اور یہ ایمیزون کی دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایمیزون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور چودہ ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
ایمیزون نے ابھی اس بات کا اعلان نہیں کیا کہ کتنے لوگ اس کی ‘پرائم’ ویڈیو اسٹریمنگ سروس دیکھتے ہیں، لیکن اندازے کے مطابق یہ تعداد 20 کروڑ ہو سکتی ہے کیونکہ ‘ایمیزون پرائم’ ممبر شپ لینے والوں کو کم وقت میں شپنگ اور ویڈیو اسٹریمنگ سروس کی سہولیات دیتا ہے۔
ایمیزون نے کہا ہے کہ وہ ‘ایم جی ایم’ کی وسیع لائبریری کا استعمال کرے گا ، جس میں ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں راکی ، رابو کوپ اور پنک پینتھر شامل ہیں۔ اور انہیں نئی فلمیں اور شو بنانے کے لیے استعمال کرے گا۔واضح رہے کہ گرجتے ہوئے شیر کے نشان کے ساتھ مشہور ‘ایم جی ایم’ ہالی ووڈ کے سب سے قدیم اسٹوڈیو میں سے ایک ہے جو انیس سو چوبیس میں قائم ہوا تھا جب خاموش فلمیں بنتی تھیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی محقق: نیتن یاہو کی جنگ میں امریکہ کا داخلہ اسرائیل کا ’ریسکیو آپریشن‘ تھا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلط کردہ
جولائی
جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی؛ سیول اور واشنگٹن نے 20 جنگجوؤں کو اڑایا
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: جبکہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے دھمکی آمیز پیغام
جون
توانائی پر غلبہ؛ امریکہ کا عراق پر قبضہ کرنے کا منصوبہ
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں امریکی سفارت خانے نے حال ہی میں عراقی
اگست
سعودیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدواپسی ہوگی: شیخ رشید
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودیہ
مئی
غزہ میں ایک اور خوفناک دن
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ
جون
بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات، کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے
جون
الازہر کا گزشتہ شب رفح میں صیہونی جارحیت پر ردعمل
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: مصر کے جامعۃ الازہر نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی
مئی
کیا بائیڈن کے سفر سے پہلے بینیٹ کی کابینہ گر جائے گی؟
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے تل ابیب کی کابینہ
جون