?️
ٹوکیو(سچ خبریں) اب ناظرین ذائقہ دار ٹی وی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے، ایک جاپانی پروفیسر نے ایسی ہی حیرت انگیز ذائقہ دار اسکرین بنا لی ہے جسے چاٹا جا سکے گا۔ اس ڈیوائس میں گھومنے والی ایک مشین کے اندر 10 ذائقوں پر مشتمل پلاسٹک کی بوتلیں فٹ کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک جاپانی پروفیسر ہومی میاشیتا نے کھانے کے ذائقے فراہم کرنے والی ٹی وی اسکرین کا نمونہ تیار کر لیا ہے، یعنی جسے چاٹا جا سکے گا، اسے دیکھنے کا ایک اور کثیر حسی تجربہ قرار دیا گیا ہے۔روئٹرز کے مطابق ٹیسٹ دی ٹی وی (TTTV) نامی اس ڈیوائس کی اسکرین پر نظر آنے والی چیز کا ذائقہ چکھا جا سکتا ہے۔
اس ڈیوائس میں گھومنے والی ایک مشین کے اندر 10 ذائقوں پر مشتمل پلاسٹک کی بوتلیں فٹ کی گئی ہیں، جو گھوم کر اسکرین پر اندر کی طرف سے اسپرے کرتی ہیں، جس میں حفظان صحت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے، اسپرے کے بعد ناظرین اسے چاٹ کر آزما سکتے ہیں۔
میجی یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ کرونا وبا کے دور میں اس قسم کی ٹیکنالوجی لوگوں کے باہر کی دنیا کے ساتھ جڑنے اور بات چیت کرنے کے طریقوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس تجربے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو گھر میں رہتے ہوئے بھی، دنیا کے دوسری طرف کے ریسٹورنٹ میں کھانے جیسا تجربہ حاصل کرنا ممکن بنایا جائے۔
آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ میاشیتا تقریباً 30 طالب علموں کی ایک ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جس نے ذائقے سے متعلق مختلف آلات تیار کیے ہیں، جن میں ایک کانٹا بھی شامل ہے جو کھانے کے ذائقے کو مزیدار بنا دیتا ہے۔میاشیتا کے مطابق ٹیسٹ دی ٹی وی نامی یہ پروٹوٹائپ اس نے گزشتہ سال کے دوران بنایا ہے اور اس کے ایک تجارتی ورژن کو بنانے میں تقریباً ایک لاکھ ین (875 ڈالر) لاگت آئے گی۔
مشہور خبریں۔
نرسوں کی ہڑتال جاری رہنے سے برطانوی صحت کا نظام تعطل کا شکار
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے 55 طبی مراکز میں نرسوں نے صبح ساڑھے 7
جنوری
آئینی ترامیم پر سفارشات کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قائم
اکتوبر
وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
?️ 26 اکتوبر 2021تہران(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ 2
اکتوبر
یوکرین میں بائیڈن کر کیا رہا ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کی بدعنوانی سے متعلق ایف
جولائی
سردار سلیمانی کی انکساری نے انہیں مقبول بنایا
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: کویتی ماہر عبداللہ الموسوی السید نے کہا کہ سردار شہید
جنوری
مسجد الحرام کے خطیب کو 10 سال قید کی سزا
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کی
اگست
ایک چوتھائی صہیونی اسرائیل سے فرار ہونے کی فکر میں
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل کان
اکتوبر
مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت مذہبی جنگ کو بھڑکا سکتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد المدلل نے
مئی