🗓️
سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے ناسا کے معروف ’پارکر سولر پروب‘ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کسی بھی دوسرے خلائی جہاز کے مقابلے میں سورج کے زیادہ قریب پرواز کی اور اس کی ہیٹ شیلڈ 1700 ڈگری فارن ہائیٹ (930 ڈگری سینٹی گریڈ) سے زیادہ درجہ حرارت کا سامنا کر رہی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2018 میں لانچ کیا گیا یہ خلائی جہاز، ہمارے ستارے کے بارے میں سائنسی تفہیم کو گہرا کرنے اور زمین پر زندگی کو متاثر کرنے والے خلائی اور موسمی واقعات کی پیش گوئی کرنے میں مدد کرنے کے لیے 7 سالہ مشن پر ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی تاریخی پرواز مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 53 منٹ پر ہونی چاہیے تھی، تاہم مشن کے سائنسدانوں کو تصدیق کے لیے جمعہ تک انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے ان کا کئی دنوں تک اس جہاز سے رابطہ منقطع رہا ہے۔
اگر زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ کسی امریکی فٹ بال فیلڈ کی لمبائی کے برابر ہے، تو خلائی جہاز کو قریب ترین نقطہ نظر کے وقت اختتامی زون سے تقریباً 4 گز (میٹر) کا فاصلہ ہونا چاہیے تھا، جسے ’پیریہیلین‘ کہا جاتا ہے۔
پارکر سولر پروب پروگرام کے سائنسدان آرک پوسنر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ناسا کے جرات مندانہ مشن کی ایک مثال ہے، جس میں ہماری کائنات کے بارے میں دیرینہ سوالات کا جواب دینے کے لیے ایسا کچھ کیا گیا ہے، جو اس سے پہلے کسی اور نے نہیں کیا تھا، ہم خلائی جہاز سے پہلی اسٹیٹس اپ ڈیٹ حاصل کرنے اور آنے والے ہفتوں میں سائنسی اعداد و شمار حاصل کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔
ہیٹ شیلڈ اس قدر مؤثر ہے کہ پروب کے اندرونی آلات کمرے کے درجہ حرارت کے قریب رہتے ہیں، تقریباً 85 فارن ہائیٹ (29 سینٹی گریڈ)، کیونکہ یہ سورج کی بیرونی فضا کی کھوج کرتا ہے، جسے ’کورونا‘ کہا جاتا ہے۔
پارکر تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار میل فی گھنٹہ (6 لاکھ 90 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے آگے بڑھے گا، جو امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے ٹوکیو تک ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پرواز کرنے کے برابر رفتار ہے۔
میری لینڈ کے شہر لوریل میں واقع جان ہاپکنز اپلائیڈ فزکس لیبارٹری (اے پی ایل) کے مشن آپریشنز منیجر نک پنکین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انسانی ساختہ شے کبھی کسی ستارے کے اتنے قریب سے نہیں گزری، اس لیے پارکر واقعی نامعلوم علاقے سے ڈیٹا بھیج رہا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سورج کے گرد گھومنے کے بعد اس خلائی جہاز سے بھیجے جانے والے پیغامات سننے کے لیے پرجوش ہیں، ان انتہائی حالات میں داخل ہو کر پارکر سائنسدانوں کو سورج کے کچھ سب سے بڑے رازوں کو سمجھنے میں مدد دے رہا ہے۔
سائنسدان جان سکیں گے کہ شمسی ہوا کیسے شروع ہوتی ہے؟ ’کورونا‘ نیچے کی سطح سے زیادہ گرم کیوں ہوتا ہے؟ اور خلا میں پھیلنے والے پلازما کے بڑے بادل کیسے بنتے ہیں؟
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر
🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا
اپریل
امریکہ کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نےکہا کہ
اکتوبر
صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس
🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی
مئی
سپریم کورٹ کی دوسری خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ
جولائی
اوباما اور بائیڈن سمیت متعدد شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک کرنے کے الزام میں برطانوی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
🗓️ 23 جولائی 2021واشنگتن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر بارک اوباما اور موجودہ صدر
جولائی
لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ
فروری
امریکہ ہمارے ملک میں مداخلت بند کرے:میکسیکو
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:میکسیکو کے صدر نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ملک
مئی
پنجاب میں ایک مرتبہ پھر ترین گروپ اہمیت اختیار کر گیا
🗓️ 31 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب کی سیاست نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی ہنگامے
مارچ