🗓️
سچ خبریں: فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی تیاری سمیت ڈیٹا لے جانے کے لیے 5 بر اعظموں میں سمندر کے اندر کیبل بچھائے گی۔
ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے جمعے کے روز ایک بلاگ میں لکھا تھا کہ یہ کیبل امریکا، جنوبی افریقہ، بھارت، برازیل اور ’دیگر خطوں‘ کے درمیان 50 ہزار کلومیٹر (31 ہزار میل) سے زیادہ لمبائی کی حامل ہوگی۔
امریکا میں قائم سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی 2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق، عالمی ڈیجیٹل مواصلات سمندر کے اندر نالیوں کے ایک وسیع نیٹ ورک پر منحصر ہے، جس میں تقریباً 12 لاکھ کلومیٹر کیبل پہلے ہی نصب ہے۔
میٹا جیسی ڈیجیٹل کمپنیوں نے حال ہی میں زیر سمندر کیبلز کی دنیا میں قدم رکھا ہے، جس میں طویل عرصے سے امریکا کی سب کام، فرانس کی اے ایس این، جاپان کی این ای سی اور چین کی ایچ ایم این جیسی ماہر کمپنیوں کا غلبہ ہے۔
بین البراعظمی اعداد و شمار کے بہاؤ سے عالمی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن پانی کے اندر لینڈ سلائیڈنگ، سونامی یا جہازوں کے لنگر وں کو گھسیٹنے جیسے واقعات سے باقاعدگی سے حادثاتی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ کیبلز تخریب کاری اور جاسوسی کا نشانہ بھی بن سکتی ہیں۔
نیٹو نے ٹیلی کام اور بجلی کی کیبلز پر مشتبہ حملوں کے بعد جنوری میں بحیرہ بالٹک میں خصوصی گشت شروع کیا تھا، جس کا الزام ماہرین اور سیاست دانوں نے روس پر عائد کیا تھا۔
’پروجیکٹ واٹر ورتھ‘ کے نام سے میٹا کے منصوبے کا مقصد دنیا کی ڈیجیٹل شاہراہوں کے پیمانے اور اعتماد کو مضبوط بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری اور تیز رفتار رابطے کو یقینی بنانے کے لیے یہ اہم قدم ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق کا دہشت گردوں کے خلاف پیشگی آپریشنز پر زور
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم اور کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی نے
دسمبر
عمران خان سے ہمارا رشتہ کمزور نہیں ہوا
🗓️ 22 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اپریل
وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا
🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ
مارچ
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی
مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، اسحٰق ڈار
🗓️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے
دسمبر
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل
فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرG20سربراہ اجلاس کے بائیکاٹ کی اپیل
🗓️ 11 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
اپریل