?️
سچ خبریں: میٹا (سابقہ فیس بک) نے اپنے پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کی جانے والی اپڈیٹس میں ممکنہ خطرات اور پرائیویسی کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، اس اقدام کے تحت کمپنی اپنی پراڈکٹ کی تشخیص کے 90 فیصد حصے کو خودکار بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ 2012 میں فیس بک اور امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت کمپنی کو اپنی پراڈکٹس کی ہر نئی اپڈیٹ سے پہلے پرائیویسی کے ممکنہ خطرات کا باقاعدہ جائزہ لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
اب تک یہ جائزے انسانی مدد سے انجام دیے جاتے تھے، تاہم میٹا اب اس عمل کو تیز تر اور مؤثر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے جارہی ہے۔
نئے اے آئی سسٹم کے تحت، پراڈکٹ ٹیموں کو ہر اپڈیٹ کے بارے میں ایک سوالنامہ پُر کرنا ہوگا، جس کی بنیاد پر اے آئی خودکار طور پر خطرات کی نشاندہی کرے گا اور یہ بتائے گا کہ کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ اپڈیٹ لانچ کی جاسکے۔
یہ نظام کم خطرے والی اپڈیٹس کے لیے تیز اور مستقل فیصلے فراہم کرے گا، جبکہ پیچیدہ یا غیر معمولی معاملات کی صورت میں ماہرین کی رائے بھی شامل کی جائے گی۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پراڈکٹ اپڈیٹس کا عمل زیادہ مؤثر اور تیز ہوجائے گا، جس سے صارفین کو بہتر تجربہ حاصل ہوگا۔
کمپنی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے پرائیویسی پروگرام میں اب تک 8 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکی ہے اور اس بات کا عزم رکھتی ہے کہ وہ جدید پراڈکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریگولیٹری تقاضوں کو بھی پورا کرے گی۔
دوسری جانب، بعض ماہرین نے اس نئے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اے آئی پر حد سے زیادہ انحصار بعض اوقات پیچیدہ مسائل کی بروقت نشاندہی میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
ایک سابقہ ایگزیکٹو نے خبردار کیا کہ اگرچہ یہ طریقہ کار تیز ہے، لیکن اس سے منفی نتائج کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ ممکن ہے کہ کچھ مسائل کا اندازہ دیر سے ہو۔


مشہور خبریں۔
شرمین عبید چنائے ’اسٹار وارز‘ فلم کی ہدایت کاری کریں گی
?️ 8 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) لکاز فلم کمپنی نے بہت ہی دلچسپ اعلان کیا
اپریل
افغانستان میں داعش پر قابو پا لیا گیا ہے: طالبان وزیر خارجہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے منگل کو
اپریل
تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پلڈاٹ
?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ)
اگست
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پاکستان میں قیمتیں کم کر دی گئیں
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر اعظم عمران خان نے 28
مارچ
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپیں؛ تازہ ترین صورتحال
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں نے دیورند لائن،
اکتوبر
اسلامی جہاد اور حماس کے درمیان بیروت میں ہونے والی ملاقات کا مواد
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: حماس تحریک کے ایک وفد نے جس میں اس
اگست
حکومت نےایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت نے ایک
نومبر