?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ہے اس نے ایک ایسے ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے انسانی ذہن میں آنے والے سوچ کو الفاظ میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
مذکورہ ٹیکنالوجی ہر سوچ کو الفاظ میں تبدیل نہیں کرے گی بلکہ ان خیالات کو الفاظ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی جن خیالات کے تحت کوئی بھی انسان کچھ کہنا یا لکھنا چاہ رہا ہوگا۔
میٹا نے مذکورہ ٹیکنالوجی کو ابھی تک حتمی اور مکمل نام نہیں دیا اور ابھی اس پر تحقیق جاری ہے لیکن مذکورہ ٹیکنالوجی کو (Brain2Qwerty) کہا جا رہا ہے۔
مذکورہ ٹیکنالوجی متعدد چیزوں پر مشتمل ہے، جن میں کسی بھی سیلون پر موجود بڑی چیئر جیسی ایک کرسی، اسکینر، کیمرے، الیکٹرو انٹرنیٹ تاریں اور دوسری چیزیں شامل ہیں۔
مذکورہ ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ایڈوانس لینگویج ماڈیول سے لیس ہے اور اس ٹیکنالوجی کو انتہائی خاص کیمروں اور اسکینرز کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
مذکورہ ٹیکنالوجی کو بنانے سے قبل ایک بہت وسیع اور ایڈوانس اے آئی لینگویج ماڈیول کو تربیت دی گئی، متعدد انسانوں کو کرسی پر بٹھاکر انہیں کچھ نہ کچھ لکھنے کے لیے سوچنے کا کہا گیا اور پھر اسکینرز اور کیمروں نے انسان کے دماغ میں آنے والے لفظی خیالات کو ٹائپ کرنے کے لیے ٹائپنگ مشین کی جانب منتقل کیا۔
مذکورہ ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی دماغ سے الیکٹرو انٹرنیٹ تاریں منسلک کی جاتی ہیں، جس کی لہریں دماغ کے اندر پیدا ہونے والے خیالات کو کیچ کرکے اسکینر، کیمرے یا کسی ایسے نظام کی جانب منتقل کرتی ہیں جو کہ خیالات کی لہروں کو الفاظ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ابھی مذکورہ ٹیکنالوجی پر کام اور تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب تک کی آزمائش میں نئے سسٹم نے 80 فیصد درست کام کیا۔
مشہور خبریں۔
شام کے ساحل پر جولانی کے حیران کن جرائم کے عینی شاہدین کے بیانات
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: شام کے ساحل پر جولانی حکومت سے وابستہ مسلح گروہوں کے
مارچ
ایران ہر حال میں مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا : عراقچی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراقچی نے ہفتے کی رات اپنے X چینل کے صفحے
اکتوبر
صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی
جولائی
فرانسیسی حکومت کا مظاہرین کا سلوک
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس کی وزارت انصاف نے گزشتہ ماہ مظاہروں میں حصہ
جولائی
ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز کا سامنا
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات کی چوتھی سیریز
اگست
اسرائیل فوج کثیر محاذ جنگ میں داخل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا ملٹری سیکورٹی ڈھانچہ ایک پیچیدہ چوراہے پر کھڑا
جون
شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو عبادات سے روکنے کی مذمت
?️ 14 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
مزاحمتی میزائلوں کے خلاف صیہونیوں کے چیلنجز
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق مزاحمتی محور اور صیہونی حکومت
دسمبر