’مسٹر بیسٹ‘ کے گروپ نے ٹک ٹاک کو 20 ارب ڈالر کی پیش کش کردی

🗓️

سچ خبریں: ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ سمیت دیگر امریکی افراد پر مشتمل گروپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکی شیئرز کی خریداری کے لیے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کردی۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق مسٹر بیسٹ سمیت دیگر افراد پر مشتمل گروپ کے رکن نے تصدیق کی کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو امریکی شیئرز کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش کی ہے۔

مذکورہ فرد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گروپ میں مزید دو سرمایہ کاروں کو بھی شامل کرلیا اور ان کی جانب سے پیش کش کردہ رقم باقی فریقین سے زیادہ ہے۔

سرمایہ کاروں کے گروپ نے تصدیق کی کہ وہ براہ راست ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائیٹ ڈانس‘ سے رابطے میں نہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی نے فوری طور پر اب تک ملنے والی کسی بھی پیش کش سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کو خریدنے کے لیے ایلون مسک سمیت مائیکرو سافٹ کمپنی کے علاوہ دوسرے گروپ، کمپنیاں اور افراد بھی میدان میں ہیں۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کو ہر حال میں اپنے امریکی شیئرز آئندہ 70 دنوں کے اندر کسی بھی امریکی شخص، ادارے یا گروپ کو فروخت کرنے ہوں گے۔

امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے امریکی شیئرز امریکیوں کے پاس ہونے کا قانون بنایا تھا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی شیئرز فروخت کرنے تھے لیکن بعد میں عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی مدت میں 75 دن کا اضافہ کردیا تھا۔

اب ٹک ٹاک کو ہرحال میں آنے والے 70 دن کے اپنے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی، شخص، ادارے یا گروہ کو فروخت کرنے ہوں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی قدر 50 ارب ڈالرز تک ہے اور اب اسے ایک گروہ کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی پیش کش سامنے آئی ہے۔

مشہور خبریں۔

دنیا کا سب سے بڑا ہوئی جہاز پاکستان کیوں آیا

🗓️ 1 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و

فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک

🗓️ 15 مئی 2024سچ خبریں: اگرچہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی وجہ سے ہونے

پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ

جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

🗓️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس اعجاز الاحسن نے شہریوں کے فوجی ٹرائل

نہ امن نہ جنگ کی صورتحال قابل قبول نہیں:یمن

🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ

جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر

نجی شعبے نے ایک ماہ میں بینکوں کا 48 فیصد قرض اتار دیا

🗓️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکوں نے ایک ماہ کے اندر نجی شعبے کو

امریکہ سائبر اسپیس میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے:روس

🗓️ 12 جون 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سائبر ماہر نے امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے