🗓️
برلن(سچ خبریں) ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے جس کی جانب سے کئی سال سے خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والے مسافر بردار ڈرونز کی آزمائش کی جارہی ہے۔اب اس کمپنی نے ایک اور کانسیپٹ ڈرون وولو کنکٹ متعارف کرایا ہے جو 4 مسافروں کو 64 میل تک کا سفر کرانے میں مدد فراہم کرے گا۔
ویسے تو کراچی یا دیگر بڑے شہروں میں گھر سے دفتر کا راستہ کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا خاص طور پر جب ٹریفک جگہ جگہ جام ہو، مگر تصور کریں ایسی پبلک ٹرانسپورٹ کا، جو آپ کو گھر سے پک کریں اور اڑ کر دفتر پہنچا دے، اچھا ہے نا؟اور اس سائنس فکشن خیال کو ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ڈرون ہائبرڈ لفٹ کو استعمال کرے گا اور بجلی کی مدد سے پرواز کرے گا۔اس ڈرون کی رفتار 111 میل فی گھنٹہ ہوگی۔وولو کنکٹ میں 6 برقی موٹرز اور روٹرز موجود ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ ڈرون کسی شہر کے اندر طویل فاصلہ طے کرسکے گا اور لوگوں کو مطلوبہ منزل تک جلد پہنچا سکے گا۔
وولو کاپٹر کی سی ای او فلورین ریوٹر نے بتایا ککہ یہ کانسیپٹ لوگوں کو کم قیمت، مؤثر اور مستحکم پرواز کے ذریعے دنیا بھر میں شہروں میں سواری فراہم کرنے کے مشن کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔اس کمپنی نے 2020 کے آخر میں اولین کمرشل پروازوں کے لیے ریزرویشنز کو اوپن کیا تھا۔
اس بکنگ کے لیے 300 یورو یا 10 فیصد ڈپازٹ مع کرنا ہوگا اور مسافروں کو 15 منٹ کی پرواز کا مززہ لینے کا موقع مل سکے گا۔یہ پرواز ان جگہوں پر دستیاب ہوگی جہاں کمپنی کو کام کرنے کی اجازت ملے گی۔اس وقت کمپنی کو یہ اجازت سنگاپور میں دی گئی ہے اور وولو کاپٹر آئندہ 3 برسوں کے اندر کسی وقت وہاں کمرشل سروس کا آغاز کرے گی۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند
🗓️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی
فروری
برطانوی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے جنوبی ایشیا سے تعلقا ریکھنے والے اس ملک
ستمبر
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد
🗓️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
دسمبر
ماسک نہ پہنا تو ہماری حالت بھی بھارت جیسی ہوگی:عمران خان
🗓️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم
مئی
افغانستان کا پاکستان سے کراچی بندرگاہ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ
🗓️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے
نومبر
ریاض صیہونی حملوں کی تحقیقات کے لیے عرب اسلامی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا خواہاں
🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 نومبر
اکتوبر
اسرائیل غزہ کی دلدل سے فرار
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت صدام حکومت کے خاتمے کے بعد اس ملک پر
جون
وائٹ ہاؤس کی خفیہ جنگ، ریپبلکن اور بائیڈن کی پوزیشن متزلزل
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے وائٹ ہاؤس کو ولیمنگٹن،
جنوری