?️
سچ خبریں: ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار کسی دور دراز ستارے کے گرد سیاروں کی تشکیل کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے ہمارے اپنے نظامِ شمسی کی پیدائش کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا سیاروی نظام ایک نو عمر ستارے HOPS-315 کے گرد بن رہا ہے ، جو ہمارے سورج سے مشابہ ہے، اور زمین سے 1300 نوری سال دور اورائین نیبولا میں واقع ہے۔
نو عمر ستارے گیس اور گرد و غبار کے بھاری دائروں میں گھرے ہوتے ہیں جنہیں پروٹوپلانیٹری ڈِسک کہا جاتا ہے، اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سیارے بنتے ہیں، ان گھومتی ہوئی ڈِسکوں کے اندر، سلیکون مونو آکسائیڈ پر مشتمل قلمی معدنیات جمع ہونے لگتی ہیں۔
یہ عمل بڑھتے بڑھتے کلو میٹر سائز کے ’ پلانیٹسملز’ میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو ایک دن مکمل سیارے بن جاتے ہیں۔
ہمارے نظام شمسی میں، وہ قلمی معدنیات جو زمین اور مشتری جیسے سیاروں کی ابتدا بنی تھیں، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قدیم شہابی پتھروں میں قید تھیں۔
اب ماہرین فلکیات نے نئی تحقیق میں کہا ہے کہ HOPS-315 کے گرد موجود ڈِسک میں یہ گرم معدنیات ٹھوس شکل اختیار کرنا شروع کر رہی ہیں، یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔
اس تحقیقی مطالعے کی مرکزی مصنفہ میلیسا میک کلور (لیڈن یونیورسٹی، نیدرلینڈز) نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے سورج کے علاوہ کسی اور ستارے کے گرد سیارے کی تشکیل کے بالکل ابتدائی لمحے کی نشاندہی کی ہے۔’
ان معدنیات کو سب سے پہلے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دیکھا، پھر ماہرین نے چلی میں واقع یورپین سدرن آبزرویٹری کے ایٹاکاما لارج ملی میٹر/سب ملی میٹر ایرے (ALMA) ٹیلی اسکوپ کا استعمال کر کے معلوم کیا کہ یہ کیمیائی سگنل کہاں سے آرہے ہیں۔
انہوں نے دریافت کیا کہ یہ معدنیات ڈِسک کے ایک چھوٹے حصے میں موجود ہیں، جو ہمارے سورج کے گرد موجود شہابی پٹی جیسا ہے۔
یہ ماہرین کو وہ عمل براہِ راست دیکھنے کا موقع دے گا جس سے گزر کر کبھی ہمارا اپنا سیارہ ( زمین) تشکیل پایا تھا۔
تحقیقی مطالعے کی شریک مصنفہ میرل وانٹ ہوف (پوردو یونیورسٹی، امریکا) نےکہا کہ’ہم ایک ایسے نظام کو دیکھ رہے ہیں جو بالکل ویسا ہے جیسا ہمارا نظامِ شمسی اپنی تشکیل کے آغاز میں دکھائی دیتا تھا۔’


مشہور خبریں۔
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا
?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر
اگست
نیب نے بیڑا غرق کر دیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 9 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی
ستمبر
غزہ کی پیش رفت پر بن سلمان کا تازہ ترین موقف
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری
اکتوبر
عراقی فوج کے ہاتھوں موصل میں داعش کا سربراہ گرفتار
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا کے شہر موصل
مارچ
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، وزیر خزانہ
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے
جولائی
غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے
جنوری
تیونس کی سمندری حدود میں دردناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 10 مارچ 2021تیونس (سچ خبریں) افریقہ کے مخلتف ممالک سے آئے دن لوگ ہجرت
مارچ