?️
سچ خبریں: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت کی مصنوعی ذہانت (AI) انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق سی ای او ستیا نڈیلا کے مطابق یہ کمپنی کی ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
اس سال کئی عالمی کارپوریشنز نے جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں بڑی سرمایہ کاریاں کرنے کا اعلان کیا، جہاں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
ستیا نڈیلا نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اہداف کی تکمیل کے لیے، مائیکرو سافٹ 17.5 ارب امریکی ڈالر (ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری) کا عہد کرتی ہے، تاکہ بھارت کے اے آئی فرسٹ مستقبل کے لیے درکار انفرااسٹرکچر، مہارتیں اور خودمختار صلاحیتیں تعمیر کی جا سکیں۔
ستیا نڈیلا نے یہ اعلان نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر کیا اور بھارت میں مصنوعی ذہانت کے مواقع پر حوصلہ افزا گفتگو پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مائیکروسافٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری چار برسوں پر محیط ہوگی۔
بیان کے مطابق آنے والی دہائی میں مائیکروسافٹ اور بھارت مل کر ایسے نئے معیارات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں جو ملک کو ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر سے AI پبلک انفراسٹرکچر کے دور میں لے جائیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس سرمایہ کاری کا ایک بڑا ہدف محفوظ، خودمختار-تیار ہائپر اسکیل انفرااسٹرکچر کی تعمیر ہے، جو بھارت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو ممکن بنائے گا۔
مائیکروسافٹ نے مزید کہا کہ اس مقصد کے مرکز میں حیدرآباد میں قائم ہونے والا ‘انڈیا ساؤتھ سنٹرل کلاؤڈ ریجن’ ہے، جو 2026 کے وسط تک فعال ہو جائے گا۔
مقررہ کلاؤڈ ریجن کی جسامت بھارت کے مشہور ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے دو گنا ہوگی، جس کی گنجائش 65 ہزار سے زیادہ افراد کی ہے۔
ادھر، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ مائیکروسافٹ نے ایشیا میں اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لیے بھارت کا انتخاب کیا۔
انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی نوجوان نسل اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اختراع کرے گی اور مصنوعی ذہانت کی طاقت کو بہتر دنیا کے لیے استعمال کرے گی۔


مشہور خبریں۔
چین، ایران پاکستان، روس کا افغانستان سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین،
ستمبر
اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا
مئی
چینی کی قیمتوں کی ہیرا پیری میں مزید شوگر گروپس کا نام سامنے آیا ہے
?️ 26 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ‘قیاس آرائیوں
مارچ
افغانستان چھوڑنے سے لے کر جنوبی یمن میں افواج کی تعیناتی؛واشنگٹن کا نیا منصوبہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطی میں اپنی حالیہ سازش میں ایک نیا
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے: اقوام متحدہ
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور نے خبردار
جولائی
غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف
مئی
ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
اگست