فیس بک اور انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے فیچرز متعارف

🗓️

سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کے تحفظ کے متعدد فیچرز پیش کردیے گئے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 اور 18 سال سے کم عمر بچے کو میسیج نہیں بھیج پائے گا۔

بیان کے مطابق اس سے قبل مذکورہ فیچر کے تحت 19 سال سے کم عمر افراد کو میسیجز نہیں بھیجے جا سکتے تھے لیکن اب اس میں مزید تبدیلی کرکے اسے 16 اور 18 سال کی عمر تک محدود کردیا گیا۔

دنیا کے متعدد ممالک میں 16 سال کے افراد کو بچوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک میں نابالغ افراد کی قانونی عمر 18 برس ہے، اس لیے فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی اس میں تبدیلی کردی۔

اب کوئی بھی انجان شخص کسی بھی 16 برس اور 18 برس سے کم عمر شخص کو ذاتی میسیج نہیں کر پائے گا۔

اسی طرح کوئی بھی 16 اور 18 سال کا بچہ بھی اپنے ہم عمر فرد کو میسیج نہیں کر پائے گا اور یہ سیٹنگ بائی ڈفالٹ کردی گئی ہے، یعنی کسی کو پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے تحفط کے لیے دیگر متعدد فیچرز بھی پیش کردیے گئے، جن کے ذریعے والدین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اکائونٹس پر نظر رکھ سکیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارتی مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

🗓️ 8 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر جاری

Crismonita Dwi Putri, RI`s Track Cycling Athlete for Asian Games

🗓️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی سیشن کورٹ آمد، درخواست ضمانت منظور

🗓️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے خاتون ایڈیشنل

ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغانستان میں امن برقرار کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

🗓️ 14 جون 2021انقرہ (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں پاکستان ایک عرصے سے افغانستان میں

آل سعود اور صیہونی دوستی کے خلاف سعودی شہریوں کا احتجاج

🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی صارفین اور کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول

انصار اللہ کی سعودی عرب کو سخت وارننگ

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد

مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت

🗓️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر

اسرائیل کی الٹی گنتی شروع:عطوان

🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر تجزیہ کار نےمزاحمتی تحریک کے اسرائیلی ٹھکانوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے