?️
براٹی سلاویا( سچ خبریں) فلائنگ کارنے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی یہ کار یورپی ملک سلوواکیہ میں تیار کی گئی ہے اس کار نے نیٹرا اور براٹیسلوا کے ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ طویل کامیاب پرواز کی، اس فلائنگ کار کو اترنے کے لیے رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرو ٹوٹائپ فلائنگ نامی اڑنے والی کار نے سلوواکیہ میں نیٹرا اور براٹیسلوا کے ہوائی اڈوں کے درمیان 35 منٹ طویل کامیاب پرواز کی۔ یہ کار بی ایم ڈبلیو اور ہائبرڈ ائرکرافٹ کے انجن پر مشتمل ہے اور حیران کن طور پر اس میں عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈال کر اڑیا جاسکتا ہے۔
فلائنگ کار کے تخلیق کار پروفیسر اسٹیفن کلین کا کہنا ہے کہ یہ 8 ہزار 200 فٹ بلندی پر پرواز کرسکتی ہے، پرو ٹوٹائپ فلائنگ میں 1 ہزار کلو میٹر(تقریباً 600) کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اڑنے والی کار نے اب تک 40 گھنٹے تک فضا میں رہنے کی آزمائش مکمل کی ہے، یہ صرف 2 منٹ 15 سکینڈ میں عام کار سے فلائنگ کار میں تبدیل ہوسکتی ہے، اس کی پنکھڑیاں کار کے پہلوؤں میں نصب ہیں۔اڑنے والی کار سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ہوا میں 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کار بہ یک وقت 2 افراد پر مشتمل دو سو کلو وزن اٹھائے گی۔
تاہم ڈرون ٹیکسی کے مقابلے میں اس فلائنگ کار کو اترنے کے لیے رن وے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اڑنے والی کاریں مستقبل میں مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائیں گی اور اس کی مارکیٹ ایک اعدادوشمار کے مطابق 2024 تک 1 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید سلیمانی بھی ہمارے ہیرو ہیں: ترکی رہنما
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کی محب وطن پارٹی کے رہنما، ڈو لیڈرو پرنیک
جنوری
جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو
مارچ
کسی بھی چیلنج کے مقابلے کیلئے ہر دم تیار ہیں: ایئر چیف
?️ 18 اکتوبر 2021رسالپور (سچ خبریں) ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ ہم کسی
اکتوبر
یورپ کو برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلے دو ماہ میں
ستمبر
آصف زرداری کا چیف جسٹس کی جانب سے الیکشن مذاکرات کے مشورے کا خیرمقدم
?️ 19 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب
اپریل
شامی جنگ کے 350000 سے زائد متاثرین کی شناخت ہو چکی ہے: اقوام متحدہ
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے شام کی جنگ میں ہلاک ہونے والے 3
ستمبر
عمران خان نے مودی کے خط کا جواب دے دیا
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی
مارچ
10 یورپی ممالک کا فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کا مطالبہ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:10 یورپی ممالک نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس
مئی