🗓️
سچ خبریں: ملک میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومتِ پاکستان اور عالمی سطح پر رقم کی منتقلی اور دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت ملک میں ترسیلات زر کو ممکن بنانے کے لیے تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا۔
پے پال دنیا بھر میں آن لائن ادائیگیوں کا نظام چلاتی ہے جس سے رقم آن لائن طریقے سے منتقل کی جاتی ہے اور یہ دنیا بھر کی 190 مارکیٹس میں آپریٹ کرتی ہے۔
خیال رہے کہ فری لانسر اور ای کامرس سے وابستہ افراد کا طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ پے پال کو پاکستان لایا جائے اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی پے پال کو پاکستان لانے کی کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔
نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان میں پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کے ممکن ہونے کی خوش خبری سنادی۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے اور انہیں انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کی منتقلی کے قابل بنا دیا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزرات آئی ٹی آئندہ ہفتے سے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ڈیجیٹل اقدامات کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پے پال پاکستان نہیں آرہا لیکن ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ترسیلات زر کو تیسرے فریق کے ذریعے پے پال سے چینلائز کیا جائے گا، اس سلسلے میں باقاعدہ افتتاحی تقریب 11 جنوری کو ہوگی۔
مئی 2018 میں شائع ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور پے پال کے درمیان معاہدہ طے ہونے کے بعد 2 لاکھ فری لانسرز اور 7 ہزار رجسٹرڈ چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کو سہولت ملے گی اس کے علاوہ ہزاروں ایسے آن لائن کام کرنے والے افراد بھی ہیں، جو رجسٹرڈ نہیں۔
یاد رہے کہ 2019 میں حکومت کی جانب سے امریکی کمپنی کو راضی کرنے کی کوششوں کے باوجود ’پے پال‘ نے پاکستان میں اپنی سروسز متعارف کروانے سے انکار کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ
جون
شام کے پاس عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کافی ووٹ ہیں: اردن
🗓️ 6 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام
مئی
پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے متعلق امریکی الزامات مسترد کردیے
🗓️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی
دسمبر
نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً صیہونی حکومت کے دوسرے سفیر کا استعفیٰ
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:کینیڈا میں صیہونی حکومت کے سفیر رونین ہوفمین نے اعلان کیا
جنوری
امریکی سینٹروں کا نائن الیون حملوں میں سعودیوں کے کردار سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ
🗓️ 6 اگست 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹرز نے ایک بل پیش کرتے ہوئے نائن الیون حملوں
اگست
اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی
🗓️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
امریکی کانگریس کے ملازمین کا اسرائیل کو امداد دینے کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ملازمین نے اسرائیل کو امداد فراہم کرنے
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر: مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط ، پانچ کشمیری نوجوان گرفتار
🗓️ 30 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں
مئی