?️
سچ خبریں: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا نے اپنے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کیوین (Qwen 2.5) کا ایک نیا ورژن جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مشہور ’ڈیپ سیک وی‘ کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیوین کے نئے ورژن کا اجرا قمری سال کے پہلے دن کرنا تھوڑا عجیب ہے، جب زیادہ تر چینی عوام چھٹیوں پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے ہیں، یہ چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کا اثر ہو سکتا ہے، جس نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران نہ صرف عالمی حریفوں بلکہ مقامی مسابقت کو بھی جنم دیا ہے۔
علی بابا کے کلاؤڈ یونٹ نے آفیشل ’وی چیٹ اکاؤنٹ‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’کیوین 2.5 میکس نے جی پی ٹی 40، ڈیپ سیک۔ وی 3، لوما 3.1-405 (بی) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کا اشارہ اوپن اے آئی اور میٹا کے جدید ترین اوپن سورس مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی طرف تھا۔
واضح رہے کہ 10 جنوری کو ریلیز کے بعد چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسسٹنٹ اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکا میں ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی، جس سے امریکی ٹیک مارکیٹ میں تشویش کی لہر ڈور گئی۔
ڈیپ سیک کی کامیابی نے مقامی حریفوں کو بھی اپنے اے آئی ماڈلز کو اپ گریڈ کرنے پر مجبور کر دیا۔
ڈیپ سیک کی ریلیز کے 2 دن بعد ٹک ٹاک کے مالک بائیٹ ڈانس نے اپنے فلیگ شپ اے آئی ماڈل کے لیے ایک اپ ڈیٹ جاری کیا، جس دعوی کیا گیا کہ ’اے آئی ایم ای‘ بینچ مارک ٹیسٹ میں مائیکروسافٹ کے اوپن اے آئی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کےقریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی
?️ 28 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں
فروری
شرم الشیخ اجلاس میں پشینیان کے ساتھ ٹرمپ کا توہین آمیز سلوک
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ میں مذاکرات کے لیے آرمینیائی وزیر اعظم کی
اکتوبر
عدلیہ کو کمزور کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی گئی، شاہد خاقان عباسی
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی ( اے پی پی) کے
فروری
غزہ جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: 25 مارچ 2025 کی عام قرارداد کی منظوری کے بعد، جس
جون
نیوزویک کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ممکنہ جنگ کے تین واضح اشارے
?️ 13 دسمبر 2025 نیوزویک کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ممکنہ جنگ کے
دسمبر
سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے
مئی
ایران کی تاریخی فتح پر عرب تجزیہ نگاروں کا ردعمل؛ ایران اب خطے کی بلامنازع طاقت ہے
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگاروں نے ایران-اسرائیل جنگ میں جنگ بندی
جون
ملک سلمان کا ایران کو خفیہ پیغام
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام
مئی