🗓️
کیلیفورنیا(سچ خبریں) سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے ٹوئٹر صارفین اپنے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر رپوٹ ٹوئٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے سپر فالوورز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین، اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے اور یہ طے کرسکیں گے کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے سبسکرائب کیا ہوگا۔
ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کی روک تھام کے لیے نیا فیچر رپوٹ ٹوئٹ کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
سپر فالوز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں، تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد ریونیو کماسکتے ہیں۔ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جب صارفین 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک پہنچ جائیں گے تو وہ تھرڈ پارٹی فیس کے بعد 80 فیصد تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس فیچر کے لیے اہل ہونے کے لیے، کم از کم 10،000 فالوورز اور عمر 18 سال ہونے کی ضرورت ہے اور لازمی ہے کہ صارف نے پچھلے 30 دنوں میں 25 مرتبہ ٹوئٹ کیا ہو اور وہ ٹوئٹر کی سپر فالوز پالیسی پر پورا اترتا ہو۔
مشہور خبریں۔
ایران کا مسقط مذاکرات میں فوری پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ :امریکی اخبار
🗓️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ کے ساتھ
اپریل
جدہ ایئرپورٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی
🗓️ 1 مئی 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے آج ہفتے کی صبح اس ملک کے شہر
مئی
یمن کی اسلامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یوم قدس کو تمام مسلمانوں کے لیئے اہم فریضہ قرار دے دیا
🗓️ 8 مئی 2021صنعا (سچ خبریں) یمن کی اسلامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یوم
مئی
طالبان کو تسلیم کرنے میں کسی کو جلدی نہیں : ماسکو
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے
اکتوبر
نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر
🗓️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر
جنوری
آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب
🗓️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی
نومبر
لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے
مئی
سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں مظاہرہ
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ برطانوی حکومت کے ہتھیاروں
فروری